ریاست اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو کی گرفتاری کو آج تقریباً 24 دن ہو چکے ہیں۔ اجے کمار للو کی رہائی کے لئے ریاست اتر پردیس کانگریس کمیٹی کی جانب سے مرادآباد مہاتما گاندھی پارک کے گیٹ پر کانگریس نے احتجاج کیا۔
مرادآباد مہاتما گاندھی گیٹ پر آج کانگریس مہانگر صدر حاجی رضوان قریشی کے ساتھ تقریباً چار لوگوں نے سوشل ڈسٹینس کے ساتھ اجے کمار للو کی رہائی کے لئے احتجاج کیا۔
اس دوران کانگریس کارکنان نے ریاست کی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہاں کی یہ ریاستی حکومت اپنے خلاف کسی بھی سیاسی پارٹی کو برداشت نہیں کر رہی ہے۔
کانگریس اس حکومت کا سامنا کر رہی ہے اور ملک کے ہر مدے کی آواز اٹھا رہی ہے۔
جب تک اجے کمار للو کی رہائی نہیں ہو جاتی، تب تک کانگریس اس طرح کے احتجاج کرتی رہے گی۔