ETV Bharat / state

رامپور: سیور لائن پھٹنے پر کانگریس کا احتجاج

ریاست اترپردیش کے رامپور میں سیور لائن پھٹنے پر کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا۔

رامپور: سیور لائن پھٹنے پر کانگریس کا احتجاج
رامپور: سیور لائن پھٹنے پر کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 3:52 PM IST

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے رامپور میں واقع اللہ ہو میاں دادا کے مزار کے پاس کی سیور لائن پھٹی ہوئی ہے، جس سے راہگیروں کی جان کا خطرہ بنا ہوا ہے لیکن میونسپلٹی کے ذمہ داران کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

رامپور: سیور لائن پھٹنے پر کانگریس کا احتجاج

آج رامپور شہر یونٹ کے کانگریسی کارکنان محلہ نالاپار واقع اللہ ہو میاں دادا کے مزار کے پاس جمع ہوئے، جہاں انہوں نے گزشتہ ایک ماہ سے منہدم ہوئی سیور لائن کی مرمت نہ کیے جانے پر میونسپلٹی کے ذمہ داران کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر کانگریس شہر صدر مامون شاہ خاں نے کہا کہ جس مقام پر یہ سیور لائن ٹوٹی ہے یہاں سے ہزاروں راہگیر گزرتے ہیں۔ اللہ ہو میاں دادا کے مزار کے راستہ پر کئی محلے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے یا کسی کی جان چلی جائے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ انہوں ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے اس جانب فوری طور پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

اس دوران تمام مظاہرین نے ان لاک کے ضابطوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے منہ پر ماسک لگاکر اور سماجی فاصلہ قائم کرکے مظاہرہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.