ETV Bharat / state

مرادآباد: کسانوں کے احتجاج میں کانگریس پارٹی شامل - moradabad latest news

ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد کے مشاعرہ گراؤنڈ میں بھارتیہ کسان یونین کی غیر معینہ مدت کے لیے جاری ہڑتال میں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔

congress party protest with farmers in moradabad
کسانوں کے احتجاج میں کانگریس پارٹی شامل
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 7:55 PM IST

احتجاج کر رہے کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت کوکسانوں کی پیداوار یعنی اناج کی قیمت طے کرنے کا حق نہیں ہے۔

انھوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کے خلاف جو قانون حکومت نے پاس کیا ہے اس کو واپس لیا جائے۔

کسانوں کے احتجاج میں کانگریس پارٹی شامل

بھارتیہ کسان یونین کے کارکنوں نے کہا کہ حکومت کو ڈاکٹر سوامی ناتھن رپورٹ کو عملی جامہ پہنانا چاہیے تھا لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا۔

وہیں کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر ونود گمبر نے کہا کہ وہ کسانوں کے ساتھ ہیں اور ان کی لڑائی میں برابر کے شریک رہیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کسان کھیتوں پر کام کرتے ہیں، ملک کی سر حدوں پر جوان حفاظت کرتے ہیں، تبھی تو ”جے جوان جے کسان” کا نعرہ دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسان بچے گا تو ملک چلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.