کانگریس کارکنان نے تعزیتی جلسہ منعقد کر کے ڈاکٹر پرنب مکھرجی کی حیات اور افکار پر روشنی ڈالی اور ان کی موت کو پارٹی اور ملک کے لیے بڑا خسارہ بتایا۔
کانگریس کے رکن پارلیمان ڈاکٹر پی ایل پنیا کی رہائیش پر ہوئی اس تقریب میں کانگریس کارکنان نے پرنب مکھرجی کی تصویر پر گل پوشی کی۔
اس کے بعد ان کے حیات اور افکار کو یاد کیا۔ کانگریس پارٹی کے ضلع صدر محمد محسن نے کہا کہ، 'پرنب مکھرجی ایک عظیم شخصیت تھے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'پرنب دا کانگریس کے قدآور لیڈران میں سے ایک ہیں۔انہوں نے ملک کی تمام شکل سے خدمات انجام دی ہیں۔
وہ ایک بہترین انسان تھے اسلئے ان کے انتقال پر آج ملک بھر میں رنج کا ماحول ہے۔'
مزید پڑھیں:
سابق صدر پرنب مکھرجی کی آخری رسومات ادا
انہوں نے کہا کہ، 'ان کی موت سے نہ صرف کانگریس کے لیے بلکہ تمام قوم کے لئے بڑا خسارہ ہے۔ اس خلاء کو پر کرنا ممکن نہیں۔'