ETV Bharat / state

Congress Minority Cell گانگریس پارٹی نے اقلیتی طبقہ کو اعتماد میں لینے کی مہم تیز کردی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 2:11 PM IST

لکھنو میں واقع کانگریس پارٹی دفتر میں اقلیتی کارکنان کی میٹنگ ہوئی جس میں ریاستی صدر شہنواز عالم سمیت پارٹی کے عہدے داران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر اتر پردیش انٹلی جنس، یو پی پولیس، اور ایل ائی او کانگرس کارکنان کی چھان بین کر رہی ہے۔

گانگریس پارٹی نے اقلیتی طبقہ کو اعتماد میں لینے کی مہم تیز کردی

لکھنو:ریاست اترپردیش کے لکھنو میں واقع کانگریس پارٹی دفتر میں اقلیتی کارکنان کی میٹنگ ہوئی جس میں ریاستی صدر شہنواز عالم سمیت پارٹی کے عہدے داران نے شرکت کی ۔انہوںنے کہاکہ فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر اتر پردیش انٹلیجنس، یو پی پولیس، اور ایل ائی او کانگرس کارکنان کی چھان بین کر رہی ہے

یکم نومبر کو یو پی کانگریس پارٹی اقلیتی سیل نے ریاست کے مختلف اضلاع میں فلسطین کی حمایت میں وزارت خارجہ کو میمورنڈم بھیجا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جنگ میں بھارت ہمیشہ سے فلسطین کے ساتھ رہا ہے اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے لیے ووٹنگ کے دوران ہندوستانی نمائندے کا غیر حاضر رہنا افسوسناک قرار دیا تھا۔ کانگریس اقلیتی سیل کے رہنماوں نے کہاکہ فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کر نے والوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

اقلیتی سیل کے ریاستی صدر شہنواز عالم نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اج اتر پردیش اقلیتی کانگریس پارٹی کے کارکنان اور عہدے داران کی میٹنگ تھی یہ میٹنگ انے والے 2024 عام انتخابات کے تعلق سے کی گئی تھی لیکن اس میں مسلمانوں کے مسائل اور ان کو ملنے والی دھمکیاں اور کانگریس پارٹی کی اقلیتوں کے لیے بنائے گئے اسکیم کے تعلق سے تھی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ اپنے کارکنان کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے اور اگر پولیس اور انٹلیجنس کے ذریعے کارکنان کو پریشان کیا جاتا ہے تو کانگریس پارٹی ہر ممکن جدوجہد میں ساتھ دے گی انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ رہی ہے کہ بھارت کبھی بھی تشدد کی حمایت نہیں کیا ہے لیکن موجودہ حکومت تشدد کی حمایت میں کھڑی نظر اتی ہے جو افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AIMIM Protest عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف میرٹھ میں مجلس اتحاد المسلمین کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کارکنان کو جیل بھیجا جاتا ہے تو اس کے لیے بھی ہم جدوجہد کریں گے اور لڑائی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں یوپی کا مسلمان کانگریس پارٹی کے ساتھ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.