ETV Bharat / state

کانگریس اقلیتی سیل کے قومی کوآرڈینیٹر شمیم علوی کا بریلی دورہ - اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات

اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ضلع بریلی میں تمام سینیئر سیاسی رہنماؤں کا دورہ جاری ہے۔

Congress Minority Cell National Coordinator Shamim Alvi visit Bareilly

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 10:10 PM IST

کاگنریس میں اقلیتی سیل کے قومی کوآرڈینیٹر شمیم علوی نے ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں کارکنان کی حاصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب منعقد کی۔ جس میں پارٹی کے کئی عہدے داران اور کارکنان نے شرکت کی۔

پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے شمیم علوی نے کہا کہ 'اتر پردیش میں تمام سیاسی جماعتیں گھر میں بیٹھکر 2022 کے اسمبلی انتخابات کا انتظار کر رہی ہیں، لیکن صرف کانگریس پارٹی ہی عوام کے مسائل اور حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی ہی پارلیمنٹ سے لےکر سڑک تک اصل اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ہم مہںگائی، بےروزگاری، ہجومی تشدد، سرکاری مشینری اور سرکاری انسٹی ٹیشن کی فروخت، جی ڈی پی، صحتی خدمات میں بدعنوانی، تریقی یاتی کاموں میں گھوٹالہ وغیرہ کے خلاف مرکز اور ریاستی حکومت کی پیش بندی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔'

اُنہوں نے مزید کہا کہ 'اب صوبائی سطح پر اتر پردیش کانگریس کمیٹی نے یوگی حکومت کے کالے کارنامے عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ جس سے عوام کے سامنے یوگی حکومت کے تمام غلط فیصلے اور اُن کی وجہ سے عوام کو ہونے والی پریشانی کو لوگوں کے سمانے رکھا جائےگا۔'

یہ بھی پڑھیں: عاپ کے وفد کو جیل میں بند کسانوں سے ملنے نہیں دیا گیا

شمیم علوی نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی فرقہ پرستی کی سیاست نہیں کرتی ہے۔ پارٹی کا موقف بالکل واضح ہے کہ بھارت میں رہنے والے تمام لوگ بھارتی ہیں اور اُن میں اتحاد اور اتفاق بیحد ضروری ہے۔ ملک میں رہنے والے تمام مذاہب اور برادری کے لوگوں کا ملک کی مٹی میں برابری کا حق ہے۔'

اُنہوں نے اقلیتی طبقہ کے بابت کہا کہ 'کانگریس پارٹی میں اعلیٰ کمانڈ نے عمران پرتاپ گڑھی کو اقلیتی سیل کا چیئرمین منتخب کرکے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.