ETV Bharat / state

بریلی میں کانگریس کا اجلاس منعقد

مہنگائی، بےروزگاری، بدعنوانی سمیت مختلف مسائل پر کانگریس عوام سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی سیٹوں میں اضافہ ہو سکے۔

بریلی میں کانگریس کا اجلاس منعقد
بریلی میں کانگریس کا اجلاس منعقد
author img

By

Published : Sep 17, 2021, 3:57 PM IST

اترپردیش کی ضلع بریلی کے نواب گنج اسمبلی حلقہ کے خجرپور گاؤں میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کانگریس کے کئی بڑے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس دوران تقریب میں پہنچے کانگریس پارٹی کے ضلع صدر اشفاق ثقلینی کا مقامی کارکنان نے زور دار استقبال کیا۔ جس کے بعد اشفاق ثقلینی نے خجرپور گاؤں میں لوگوں کے دروازے پر جاکر ان سے ملاقات کی اور بنیادی مسائل پر بات کرکے موجودہ صورتِ حال سے واقف کرایا اور مہنگائی، بےروزگاری جیسے بنیادی مسائل پر لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

اشفاق ثقلینی نے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت میں جرائم کی دنیا کا کاروبار خوب پھل پھول رہا ہے۔ غریب اور بےسہارا لوگوں کا کوئی مددگار نہیں ہے۔

اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات سنہ 2022ء میں کانگریس کو ووٹ دیکر ایک مرتبہ خدمت کا موقع دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.