ETV Bharat / state

سابق رکن اسمبلی اوما بھوشن کا عمران مسعود کانگریس سے نکالنے کا مطالبہ - congress leader uma bhushan slams imran masood

کانگریس پارٹی سے سابق رکن اسمبلی و سینئر لیڈر اوما بھوشن نے کہا کہ عمران مسعود کانگریس پارٹی کے ایک ذمہ دار لیڈر ہوتے ہوئے بھی کانگریس کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں۔ وہ کانگریس پارٹی کو کمزور بتاتے ہوئے سماج وادی پارٹی سے اتحاد کی بات کررہے ہیں۔ یہ پارٹی کی اعلی قیادت کی توہین ہے۔

congress leader uma bhushan slams imran masood statement
عمران مسعود پارٹی کے ایک ذمہ دار لیڈر ہوتے ہوئے بھی کانگریس کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں
author img

By

Published : Oct 2, 2021, 3:52 PM IST

اوما بھوشن نے کانگریس ہائی کمان سے عمران مسعود کو پارٹی سے برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں مفاد پرست بتایا۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ عمران مسعود کا نام پارٹی تبدیل کرنے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے ضلع کے سبھی پرانے وفادار پارٹی کارکنان کو نظر انداز کرکے عمران مسعود کو ضلع کا مالک بنایا اور دہلی میں اہم عہدہ دینے کے ساتھ ساتھ ریاست کا جنرل سکریٹری بھی بنایا گیا۔ اس کے باوجود بھی عمران مسعود نے پارٹی سے غداری کرنے کا کام کیا ہے۔

اوما بھوشن نے کہا کہ اگر عمران مسعود میں تھوڑی سی وفاداری اور اخلاق باقی ہے تو وہ پہلے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیں ورنہ کانگریس پارٹی ان کو جلد ہی برخاست کرے گی۔

واضح رہے کہ کانگریس کے قومی سکریٹری اور دہلی انچارج عمران مسعود نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ یوپی میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ایس پی واحد پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی مضبوط پکڑ ہے اور سماجوادی پارٹی ہی یوپی میں بی جے پی کو روک سکتی ہے۔ عمران مسعود کے مطابق سماج وادی پارٹی کا ووٹ شیئر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے زیادہ ہے۔

جب عمران مسعود سے پوچھا گیا کہ یوپی میں پرینکا گاندھی کے چہرے پر کانگریس انتخابی میدان میں ہے، تو عمران نے اس سوال کا بھی چونکا دینے والا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی سخت محنت کررہی ہیں لیکن پھر بھی ہمارے ووٹروں کا جھکاؤ کہیں اور ہے۔ لہٰذا ایس پی اور کانگریس کو مل کر الیکشن لڑنا چاہیے۔ عمران مسعود کے اس بیان پر کانگریس رہنماؤ کا رد عمل سامنے آیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.