بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تنج پنیا نے وزیراعظم کے اعلان کا استقبال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وباء کو ختم کرنے کے لئے لاک ڈاؤن ہی سب سے کارگر طریقہ ہے اور لاک ڈاؤن اس وقت تک نافذ رہنا چاہیے، جب تک یہ وباء مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے ساتھ بدحال ہوتی معشیت اور غریبوں کی فکر بھی ہونی چاہیے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ غریبوں اور بے سہارا افراد کے لئے دعوے تو بہت کئے جا رہے ہیں، لیکن اس کا فائدہ کسی کو ملتا نظر نہیں آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا ایسے افراد جو روز کما کر کھاتے تھے، ان کے لئے کوئی نہ کوئی انتظام ضرور ہونا چاہیے۔