ETV Bharat / state

بی جے پی کی سیاست سماج کو تقسیم کرنے پر منحصر: ستیندر شرما - urdu news uttar pradesh

نوئیڈا کانگریس اقلیتی شعبہ کے زیر اہتمام گاؤں ہرولہ سیکٹر 5 میں سماجی کارکن اوشا شرما کے اسکول میں 'آئین پر چرچا' پروگرام منعقد کیا گیا۔ کانگریس اقلیتی شعبہ کے ریاستی سکریٹری اور نوئیڈا اقلیتی شعبہ کے انچارج روہن واشنگٹن پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔

congress leader satender sharma criticised bjp government
بی جے پی کی سیاست سماج کو تقسیم کرنے پر منحصر: ستیندر شرما
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 8:58 PM IST

کانگریس سٹی صدر شہاب الدین نے کہا کہ، 'آر ایس ایس اور بی جے پی شروع سے ہی آئین اور اس کے بنیادی اصولوں کی مخالف رہی ہے۔ اکثریت سے برسرِ اقتدار میں آنے کے بعد سے وہ آئین میں ترمیم کی خواہش رکھتی ہے۔ بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر راکیش سنہا تو سوشلزم لفظ کو ختم کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں تجویز بھی پیش کر چکے ہیں۔'

دیکھیں ویڈیو

ستیندر شرما کا کہنا ہے کہ، 'بی جے پی ووٹ کی سیاست کرتی ہے۔ معاشرے کو تقسیم کرنے کی سیاست پر انحصار کرتی ہے۔ اس سردی اور کھلے آسمان میں آج کسان تقریباً 39 دن سے دھرنے پر بیٹھے ہیں، لیکن بی جے پی حکومت کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔'

ضلعی اقلیتی چیئرمین دانش سیفی نے کہا ہے کہ، 'یہ وقت کانگریس کو اقتدار میں لانے کا ہے۔'

مہمان خصوصی روہن واشنگٹن نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس ہر ذات، فرقہ اور فکر کے ساتھ چلنے والی جماعت ہے۔ کانگریس پارٹی نے ہر طبقے کے لئے کام کیا ہے، بی جے پی ایک دوسرے کو لڑانے کا کام کرتی ہے۔'

مزید پڑھیں:

ملک کو دوبارہ چمپارن جیسے سانحے کا سامنا کرنا پڑے گا: راہل

اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری اقلیتی شعبہ لیاقت چودھری، سٹی صدر شہاب الدین، ​​اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ممبر ستیندر شرما، ضلعی چیئرمین دانش سیفی، سٹی صدر گڈو خان ​، سماجی کارکن اوشا شرما، سماجی کارکن موہن شرما، سیکرٹری جنرل پروگرام نیک محمد صدیقی، دیپک، موہت شرما وغیرہ نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.