ETV Bharat / state

PM Candidate of INDIA Bloc پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم منتخب کیا جائے گا

ملک میں 2024 کے عام انتخابات کے پیش نظر جہاں حکمراں پارٹی سرگرم ہیں تو وہی بی جے پی کو شکست دینے کے لئے تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوچکی ہیں۔

Congress leader PL Punia
Congress leader PL Punia
author img

By

Published : Aug 21, 2023, 9:00 AM IST

لکھنؤ: کانگریس رہنما پی ایل پونیا نے کہا ہے کہ انڈیا بلاک کے لئے وزیر اعظم کا فیصلہ اقتدار میں آنے کے بعد کیا جائے گا۔ پی ایل پونیا نے یہ بھی کہا کہ اتحاد کے اقتدار میں آنے کے بعد اتحاد کے منتخب ارکان پی ایم کا انتخاب کریں گے۔ 2024 کے پارلیمانی انتخابات سے قبل بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ محاذ بنانے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوچکی ہیں اور اس ضمن میں اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کے دو اجلاس منعقد ہوچکے ہیں اپوزیشن اتحاد کی پہلی میٹنگ 23 جون کو بہار کے پٹنہ میں منعقد ہوئی تھی اور دوسری میٹنگ کرناٹک کے بنگلورو میں 17-18 جولائی کو منعقد ہوئی تھی۔ جبکہ تیسرا اجلاس مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں منعقد ہونے والا ہے۔ اپوزیشن اتحاد نے INDIA یا 'Indian National Developmental Inclusive Alliance' کانگریس سمیت 26 اپوزیشن پارٹیوں کا ایک گروپ بنایا ہے۔

اپوزیشن پارٹیاں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) سے مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہوئی ہیں، جس کی قیادت پی ایم مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کر رہی ہے، اور این ڈی اے کو 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں مرکز میں مسلسل تیسری بار جیتنے سے روکنا ہے۔

مزید پڑھیں: 'موجودہ سیاسی صورتحال پر سبھی کو متحد ہونا چاہیے'

کانگریس رہنما پی ایل پونیا نے مزید کہا کہ بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی کو امیٹھی حلقہ سے شکست ہوگی۔ پونیا نے کہا کہ "یہ سچ ہے کہ امیٹھی کے لوگ 2024 میں اسمرتی ایرانی کو شکست دیں گے، اور کانگریس یا انڈیا اتحاد کا امیدوار وہاں ضرور کامیابی حاصل کرے گا"۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی جنہیں 2019 کے عام انتخابات میں بی جے پی کی اسمرتی ایرانی نے شکست دی تھی، امکان ہے کہ وہ اتر پردیش کے امیٹھی سے ہی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے۔ امیٹھی اتر پردیش میں کانگریس کا گڑھ مانا جاتا تھا، جہاں راہل گاندھی 2019 کے انتخابات میں تقریباً 55,000 ووٹوں کے فرق سے اسمرتی ایرانی سے شکست کھائی تھی۔ رائے بریلی کے ساتھ ساتھ امیٹھی بھی کانگریس کا مشہور گڑھ ہوا کرتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.