ETV Bharat / state

اترپردیش میں جنگل راج: کانگریس

اترپردیش کے ضلع کانپور کے برّا علاقے میں اغوا شدہ پیتھالوجی ٹیکنیشن سجیت یادو کی لاش ملنے پر کانگریسی صدر اجے کمار للو نے یوگی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'یو پی میں جنگل راج قائم ہے۔'

congress leader ajay kumar lallu comment on yogi government
اُتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 6:45 PM IST

معلوم رہے کہ ضلع کانپور میں برّا علاقے کے چمن سنگھ کے بیٹے سجیت یادو کو گذشتہ 22 جون کو اغوا کر لیا گیا تھا، اغوا کرنے والوں نے سجیت کی رہائی کے عوض 30 لاکھ روپئے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ باوجود اس کے اغوا کرنے والوں نے سجيت کا قتل کر دیا۔

دیکھیں ویڈیو

اُترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو، سجیت یادو کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے پارٹی دفتر سے روانہ ہونے والے تھے، تبھی انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اجے کمار کا کہنا ہے کہ 'مجھے سجيت کے اہل خانہ سے ملنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔'

tweet
ٹویٹ

انہوں نے یوگی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'اُترپردیش میں جنگل راج قائم ہے۔ صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف کانگریسی کارکنان نے یوگی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے منڈن کرا کر غم و غصہ کا اظہار کیا۔'

اس کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے متاثرہ کنبے کو پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا، جسے ریاستی صدر نریش اُتم نے سُجیت کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا۔

tweet
ٹویٹ

متاثرہ کنبے کا الزام ہے کہ پورا معاملہ پولیس کے علم میں آنے کے بعد پولیس ٹیم نے متاثرہ کنبے سے روپئے کا انتظام کر کے بدمعاشوں کے بتائے پتے پر پہنچانے کو کہا تھا تاکہ پولیس انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرسکے۔

متاثرہ کنبے کا دعویٰ ہے کہ اس نے پولیس کے اشارے پر مطلوبہ رقم کا انتظام کر کے پولیس کے آنکھوں کے سامنے اغوا کرنے والوں کے حوالے کیا اور وہ بیگ میں بند رقم لے کر فرار ہوگئے جبکہ سجیت کو رہا بھی نہیں کیا۔

متاثرہ کنبے کا الزام ہے کہ، 'پورا معاملہ پولیس کے علم میں آنے کے بعد پولیس ٹیم نے متاثرہ کنبے سے روپئے کا انتظام کر کے بدمعاشوں کے بتائے پتے پر پہنچانے کو کہا تھا تاکہ پولیس انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرسکے۔'

متاثرہ کنبے کا دعوی ہے کہ اس نے پولیس کے اشارے پر مطلوبہ رقم کا انتظام کر کے پولیس کے آنکھوں کے سامنے اغوا کرنے والوں کے حوالے کیا اور وہ بیگ میں بند رقم لے کر فرار ہوگئے جبکہ سجیت کو رہا بھی نہیں کیا بلکہ اس کا قتل کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.