علی گڑھ: کانگریس کے رہنما راجا بھائیا نے ایک پریس کانفرنس میں اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے دوران مریضوں کے ساتھ لاپرواہی، مریضوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر فراڈ اور پرائیویٹ اسپتالوں میں پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کو برطرف کرکے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ صدر جمہوریہ سے تحریری شکایت کرکے کیا۔ Congress Leader Address Press Conference Against JN Medical College Doctors
راجا بھائیا نے پریس کانفرنس میں الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ ڈرگ مافیا، ایمبولینس مافیا کی جانب سے میڈیکل کالج میں عام غریب مریضوں کے ساتھ مل کر مریضوں کو میڈیکل میں دیکھے بغیر پرائیویٹ اسپتال بھیجنے کے کئی طرح کی شکایات موصول ہو رہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میڈیکل کالج کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے پاس نیشنل میڈیکل کمیشن کے مطابق انتظامی تجربہ اور قابلیت نہیں ہے۔اس کے پاس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، پوسٹ گریجویٹ کی اہلیت بھی نہیں ہے۔ حال ہی میں نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے میڈیکل کالج کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہدایات دی تھیں لیکن میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کمیشن کے معیارات کو غلط ثابت کیا تاہم میڈیکل انتظامیہ نے میڈیکل کالج میں ابھی تک کوئی بہتری نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:Dussehra 2022 وادی کے متعدد اضلاع میں دسہرہ تقریبات کا انعقاد
کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالج کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، جنرل سرجن سمیت بیشتر ڈاکٹرز کبھی کبھی ہی میڈیکل او پی ڈی میں حاضر ہوتے ہیں مریضوں کو دیکھنے کے بجائے پرائیویٹ اسپتالوں میں جاتے ہیں جہاں سے انہیں بھاری رقم ملتی ہے جس کی فہرست موجود ہے۔ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی کی صورت میں ہر برانچ کے ڈاکٹرز دستیاب نہیں ہوتے اور جو ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں وہ اپنی جگہ جونیئر ڈاکٹر کو چھوڑ کر سکون سے سو جاتے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پریس کانفرنس میں راجا بھائیا کی جانب سے جاری مہرست کے مطابق جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹر پرائیویٹ ہسپتال میں پریکٹس اور او پی ڈی سمیت غیر قانونی طور پر ڈیوٹی کر رہے ہیں۔
ڈاکٹروں کی فہرست:
1. ڈاکٹر راکیش بھارگاوا (ایم ایس)
2. ڈاکٹر نثار احمد۔ (سی ایم او)
3. ڈاکٹر اسد (سی ایم او)
4. ڈاکٹر نریش (سی ایم او)
5. ڈاکٹر آصف حسن
6. ڈاکٹر اسلم
7. ڈاکٹر سہیل
8. ڈاکٹر شاہواز فریدی
9. ڈاکٹر دیوان اسرار
10. ڈاکٹر ثنا
11. ڈاکٹر رضوان
12. ڈاکٹر واصف
13. ڈاکٹر دیویندر یادو
14. ڈاکٹر دانش
15. ڈاکٹر رمن
16. ڈاکٹر عامر بن صابر۔
راجا بھائیا نے مزید بتایا بلڈ بینک میں لاپرواہی کی میری ہی شکایت پر تین ملازمین کو معطل کیا گیا تھا، مینے نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کو شکایت کی تھی اور مرکزی وزیر صحت سے بھی مینے ملاقات کا وقت مانگا ہے جس میں تمام متعلقہ دستاویزات پیش کرونگا اور میں اس لڑائی کو لڑتا رہوں گا۔Congress Leader Address Press Conference Against JN Medical College Doctors