اس ضمن میں پارٹی کارکنوں کی ایک اہم میٹنگ حاجی پور موضع میں منعقد کی گئی۔
میٹنگ کے دوران پارٹی کے ذمہ داروں نے کانگریس کے دور اقتدار میں ہوئے ترقیاتی کاموں سے عوام کو روبرو کرانے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ گھوسی کو آج بھی کانگریس کے نامور رہنما کلپناتھ رائے کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔
کانگریس کے مطابق کلپناتھ رائے نے علاقے میں کافی ترقیاتی کام کرائے ہیں۔
گھوسی پارلیمانی یا اسمبلی حلقہ سے کلپناتھ رائے کے بعدایک بھی کانگریس امیدوار کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔