کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی Congress General Secretary Priyanka Gandhi نے آج ریاست اترپردیش کے رامپور پہنچ کر کانگریس امیدواروں کی حمایت میں روڈ شو کیا۔ سماجوادی پارٹی کے گڑھ میں پرینکا گاندھی کے روڈ شو سے کانگریس کارکنان لمبے عرصہ بعد جوش و خروش میں نظر آئے۔
پرینکا گاندھی نے رامپور کے پانچوں اسمبلی حلقوں کے کانگریس امیدواروں کے لئے ووٹ مانگے۔ رامپور میں اس روڈ شو کا آغاز شاہ آباد گیٹ چوراہے سے ہوا، جو نصراللہ خاں کے بازار میں جاکر اختتام پذیر ہوا۔ Priyanka Gandhi Road Show
پرینکا گاندھی شاہ آباد گیٹ سے ہاتھی خانہ کے چوراہے تک پیدل چلیں، اس کے بعد وہ کار میں سوار ہوئیں۔ اس دوران جگہ جگہ لوگوں نے پھولوں سے پرینکا گاندھی کا استقبال کیا۔ Road Show in Rampur
- یہ بھی پڑھیں: Priyanka Gandhi Road Show in Aligarh: علی گڑھ میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو، عوام نے برسائے پھول
پرینکا گاندھی کے روڈ شو میں بڑی تعداد میں ضلع بھر سے کانگریس کارکنان نے شرکت کی۔ روڈ شو کے بعد پرینکا گاندھی کانگریس امیدوار نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں کی رہائش گاہ نور محل پہنچیں اور نورمحل کے بعد وہ میڈیا سے بات کئے بغیر بلاسپور کے لئے روانہ ہو گئیں۔ Priyanka Gandhi Road Show