ETV Bharat / state

کسانوں کے مسائل پر کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 10:05 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں کانگریس کے کارکنان نے کسانوں کی بدحالی کے سبب یوگی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کسانوں کے مسائل کے حل کے  لیے کانگریس کا احتجاج

اس موقع پر کانگریس پارٹی سے رامپور شہر اسمبلی کے سابق امیدوار ارشد علی خان گڈو نے کسانوں کی بدحالی کے لیے یوگی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔

کاشتکاروں کے مسائل کو لے کر کانگریس کی جانب سے چلائی جا رہی مہم کے تحت آج بڑی تعداد میں کسان اور کانگریسی کارکنان رامپور کی تحصیل صدر کے دفتر پر جمع ہوئے، جہاں انہوں نے ریاست میں بڑھتے کسانوں کے مسائل کو لے کر زبردست نعرے بازی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارشد علی گڈو نے کہا کہ 'جب سے ریاست میں یوگی حکومت اقتدار میں آئی ہے تب سے کسانوں کے مسائل بجائے کم ہونے کے مزید بڑھ گئے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت مختلف منصوبوں کے بہانے کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'کانگریس کی ریاستی انچارج پرینکا گاندھی اور ریاستی صدر اجئے کمار للو کی ہدایت کے تحت یہ ریاستی سطح کی تحریک چلائی جا رہی ہے'۔

احتجاجی مظاہرے میں شامل کسان رہنما عثمان علی پاشا نے کہا کہ 'وزیراعظم کسان سمان ندھی یوجنا' کا پیسہ زیادہ تر کسانوں کو نہیں پہنچ رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے ہمارے کسان غربت و افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔'

وہیں انہوں نے بینک برانچ مینیجرز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ یہ بینک ملازمین بھی کسانوں کا استحصال کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہے ہیں'۔

اس موقع پر کسانوں کے مسائل کو حل کرنے سے متعلق ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم صدر کو دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.