ETV Bharat / state

بریلی: اسکول فیس میں چھوٹ کا مطالبہ - اترپردیش نیوز

بریلی میں ضلع کانگریس کمیٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا کرنے والے متوسط طبقے، کسانوں، وکلاء اور والدین کو معاشی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

congress demands to rebate in school fees
اسکول فیس میں چھوٹ کا مطالبہ
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 9:21 PM IST

کانگریس کے ضلع صدر کی سربراہی میں ایک وفد آج ضلع کلیکٹریٹ پہنچا۔ یہاں انہوں نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ، 'حکومت کورونا وائرس کی وبا میں کاروبار کی تباہی کے پیش نظر عام لوگوں کو سہولیات فراہم کرائے۔'

دیکھیں ویڈیو

کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر اشفاق ثقلینی بریلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پہنچے اور اُنہوں نے گورنر کو خطاب ایک میمورنڈم اعلیٰ افسران کے سپرد کیا۔

جس میں انہوں نے کہا کہ، 'گذشتہ چار مہینوں سے عالمی سطح پر وباء کووڈ 19 کی وجہ سے روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ متوسط طبقہ کے لاکھوں نوجوان بے روزگار ہوچکے ہیں۔

حکومت ان بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔ متوسط طبقے کے والدین معاشی طور پر اس قدر پسماندہ ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو فیس جمع کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

یوپی بورڈ، سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای بورڈ کے پیشِ نظر اترپردیش حکومت کو ٹھوس پالیسی بنا کر کم از کم چار ماہ کی فیس معاف کرنی چاہئے۔

ایسے بھی واقعات پیش آ رہے ہیں کہ کسی بورڈ سے منسلک اور غیر منسلک اسکولوں کے انتظامیہ نے اسکول میں کام کرنے والے پرائیویٹ ملازمین اور پڑائیویٹ ٹیچرس کی تنخواہ نہیں دی ہے۔

حکومت ایسے پریشان ٹیچرس اور ملازمین کو ہر ماہ کم از کم آٹھ ہزار روپے فی ماہ کے حساب سے چار ماہ مالی امداد فراہم کرے۔

کانگریس ضلع صدر نے نیز نصاب اور اسکول کی ڈریس میں کوئی تبدیلی نہیں کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

congress demands to rebate in school fees
اسکول فیس میں چھوٹ کا مطالبہ

اکثر کووڈ 19 کے مریض ملنے سے عدالتوں میں چھٹّی کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں ظاہر ہے کہ وکلاء کی آمدنی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

بار ایسوسی ایشن میں اندراج شدہ وکلاء کو بھی اترپردیش حکومت کو دس ہزار روپے ماہانہ کی مالی مدد فراہم کرنی چاہیئے۔

متوسط طبقے کے کنبے اور کسان، جن کی سالانہ آمدنی دو لاکھ روپے سے کم ہے اور جنہیں نہ تو ”پردھان منتری کسان سمّان نیدھی منصوبہ“ اور نہ ہی حکومت کی کسی دیگر پنشن کا فائدہ ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:

بنارس: اسکول کی فیس اور بجلی کا بل معاف کرنے کا مطالبہ

ایسے متوسط طبقے کے غریب لوگوں نے بینکوں سے قرض لیا ہے۔ ان کی چار ماہ کی قسط معافی یا منریگا مزدوروں کے برابر بیس ہزار روپیہ تک کی رقم معاف کی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.