اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں منعقد ایک کانفرنس میں کانگریس کے نیشنل اسپیکر راشد علوی نے بی جے پی کی حکومت پر تنقید Congress Criticises BJP Government کرتے ہوئے کہا کہ ملک جب بھی الیکشن آتا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ صرف افتتاح کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں منعقد دھرم سنسد Dharma Sansad in Raipur میں سنتوں کے ذریعے مہاتما گاندھی کے بارے میں انتہائی قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا اور مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کی تعریف کرتے ہوئے گوڈسے زندہ باد کے نارے لگائے گئے، اس طرح کی تقریر کے بعد ملک کی دنیا بھر میں بدنامی ہو رہی ہے لیکن وزیر اعظم چپ ہیں۔
راشد علوی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی راہل گاندھی کا نام لئے بغیر اپنا کوئی پروگرام شروع نہیں کرتی، کیونکہ ان کے پاس عوام کو بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے، مودی حکومت صرف ربن کاٹنے کا کام کرتی ہے ترقی کی نہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کو برباد کرنا چاہتی ہے ۔
مزید پڑھیں:
راشد علوی Congress National Speaker Rashid Alvi نے عوام سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس اقتدار میں آئی تو لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں نارے کے ساتھ خواتین کو نوکریاں، ریزرویش اور سیاست میں 40 فیصد حصہ دینے کا پرینکا گاندھی کا وعدہ پورا ہوگا۔