ETV Bharat / state

مہاجر مزدوروں کا مسئلہ: کانگریس پر دھوکہ دہی کا الزام - اترپردیش

یوگی حکومت نے آج کانگریس پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے مہاجر مزدوروں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد کے تحت بسوں کی جو فہرست دی گئی ہے ان میں اسکوٹر اور آٹوز کے نمبرس شامل ہیں۔

Congress committing fraud against migrant workers: BJP
مائیگرینٹ مزدور مسئلہ: کانگریس پر دھوکہ دہی کا الزام
author img

By

Published : May 19, 2020, 4:21 PM IST

اترپردیش حکومت میں وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی دھوکہ دہی کےلیے ہم کانگریس پارٹی کی مذمت کرتے ہیں۔

مائیگرینٹ مزدور مسئلہ: کانگریس پر دھوکہ دہی کا الزام

انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کی جانب سے کی گئی غلطی کےلیے سونیا گاندھی کو معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے مائگرینٹ مزدوروں کے نام پر سیاست کرنے کا کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

اترپردیش کانگریس کے صدر اجئے کمار لالو نے یوگی حکومت کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’شائد کچھ نمبرز غلط لکھے گئے ہوں لیکن مائگرینٹ لیبرس کی سہولت کےلیے پارٹی ایک ہزار بسیں مہیا کرانے کےلیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش کانگریس نے پیر کے دن لکھنوں میں دعویٰ کیا کہ اس نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو ایک ہزار بسوں کی فہرست دی ہے۔ اجئے پرساد نے اعلان کیا تھا کہ ریاستی حکومت نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو بھیجے ایک مکتوب میں مائیگرینٹ ورکرس کےلیے ایک ہزار بسیں چلانے کی ان کی پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.