ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں کانگریس کمیٹی نے سیکٹر 37 میں واقع امبیڈکر پارک میں بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 130 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر مہا نگر صدر شہاب الدین نے کہا کہ بابا صاحب کسی ایک طبقہ کے قائد نہیں تھے، انہوں نے تمام معاشرے کے دبے کچلے لوگوں کی ترقی کے لئے کام کیا۔
وہیں اس موقع پر نائب صدر اور ریاستی جنرل سکریٹری ایس ایس ٹی راج کمار بھارتی نے کہا کہ بابا صاحب کا زور تعلیم پر تھا کیونکہ تعلیم کے ذریعے ہی ایک بہتر معاشرے کی تکمیل ممکن ہے۔ جس کے لئے وہ ہمیشہ کوشاں رہے۔
اے آئی سی سی ممبر دنیش اوانا نے کہا کہ باباصاحب کا زور قومی ترقی پر تھا، جس کے ذریعہ وہ ہندوستان کو ایک خوشحال اور طاقتور ملک کے طور پر دیکھتے تھے۔
کسان کانگریس کے ضلع صدر گوتم اوانا نے کہا کہ آج کچھ خود غرض لوگ سیکولر آئین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کا خواب ہندوستان کی عوام کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔
واضح رہے کہ اس موقع پر مہانگر صدر شہاب الدین، نائب صدر راج کمار بھارتی، اے آئی سی سی دنیش اوانا، نائب صدر پرمودشرما سمیت کانگریس کے دیگر رہنما شامل ہوئے۔