کانگریس پارٹی کے سابق ایم ایل اے و مشرقی اترپردیش اقلیت شعبہ کے چیئرمین ریحام خالد نے پارٹی دفتر میں کہا کہ کانگریس میں سبھی لوگوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقلیت سماج کی بات ہو، اکثریت سماج کی ہو یا دلت سماج کی سبھی کو برابر حق حاصل ہے۔ کانگریس نے خواتین کو بھی برابر کا حق بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگریس ہی ایسی پارٹی ہے، جو سب کی بات کرتی ہے۔ کسی ایک مذہب کی بات نہیں کرتی۔ عام انتخابات میں کانگریس پوری مضبوطی سے آئے گی۔ وہ کبھی بھی اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرتی۔
ریحام خالد نے کہا مسلم سماج یہ سمجھ چکا ہے کہ پچھلے 25 سالوں میں انہیں صرف ووٹ بینک سمجھا اور ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔
ریحان خالد نے کہا کہ جہاں تک پرینکا گاندھی کا سوال ہے تو مسلم سماج میں ان کے لیے بہت عزت احترام ہے اور مسلم طبقہ کے لوگ مسلسل کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔