جوائن کانگریس سوشل میڈیا مہم کا مقصد عام لوگوں کو کانگریس کے قریب لانے ہے۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پنکھوری پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی کے سوشل میڈیا پروپگنڈے کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس کی صدارت کانگریس سٹی صدر شہاب الدین نے کی۔
کانگریس کارکنوں کے ساتھ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنکھوری پاٹھک نے بتایا کہ کانگریس کی سوشل میڈیا مہم کے تحت ہر ضلع میں سوشل میڈیا واریئرز بناکر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ عام لوگوں سے رابطہ قائم کیا جائے گا اور انہیں کانگریس کی پالیسیوں سے متعلق بتایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ عام لوگوں کے مسائل کو بھی نمایاں طور پر اٹھایا جائے گا اور انہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
پنکھوری پاٹھک نے بتایا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا آپ کی آواز بلند کرنے اور لوگوں تک پہنچانے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ کانگریس نے فروری کے مہینے سے ہی سوشل میڈیا واریئرز بناکر عام لوگوں کو پارٹی سے جوڑنا کا کام شروع کردیا ہے اور ہر ضلع میں ایک ہزار سوشل میڈیا واریرز بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مہم کے تحت 1800120000044 نمبر جاری کیا گیا ہے جس پر عام لوگ مس کال کے ذریعہ کانگریس کی اس مہم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اترپردیش میں گوتم بودھ نگر ، غازی آباد ، وارانسی ، لکھنؤ سمیت مختلف اضلاع سے 1000 سے زیادہ سوشل میڈیا واریئرز بن چکے ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعہ عام لوگوں کی آواز بلند کررہے ہیں اور ان کے حل بھی ڈھونڈ رہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں سابق صدر مکیش یادو، ریاستی سکریٹری راجندر اوانا، مغربی اترپردیش یوتھ کانگریس کے صدر اومبیر یادو، ضلعی یوتھ کانگریس کے صدر پرشوتم ناگر، گوتم اوانا، رشی گوتم، رضوان چودھری، جاوید خان، اشرف خان، جیسن چودھری، روبی خان، پوجا گپتا، کبیر خان و دیگر موجود تھے۔