ETV Bharat / state

ٹیکہ کاری کرنے والے مبارکباد کے مستحق: بلدیو سنگھ اولکھ - urdu news

وزیر مملکت بلدیو سنگھ اولکھ نے آج رامپور کے ضلع ہسپتال میں کورونا ویکسین لگوائی اور کہا کہ میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی کوششوں کے بدولت یہ ویکسین کو دستیاب ہوئی ہے۔

ویکسنیشن کرنے والے مبارکباد کے مستحق: بلدیو سنگھ اولکھ

author img

By

Published : Mar 5, 2021, 9:50 PM IST

ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ نے اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع ضلع ہسپتال میں آج کورونا کی ویکسین لگوائی۔

اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'آج میں نے ویکسین لگوائی ہے اس کے لئے میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کے سائنسدانوں کے ذریعہ یہ ویکسین تیار کرائی گئی ہے۔'

وزیر مملکت بلدیو سنگھ اولکھ نے ویکسین لگوانے کے بعد ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق آدھے گھنٹے تک آبزرویشن روم میں آرام کیا اور پھر میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہوکر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ ویکسن بھارت میں دستیاب ہوئی۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک بھارت پہلا ملک ہوگا جہاں میک ان انڈیا کے تحت دو ویکسن منظر عام پر آئی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ویکسنیشن پروگرام بھارت میں چل رہا ہے اس کے لئے میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

بلدیو سنگھ اولکھ نے اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'جس عزم کے ساتھ مرکزی حکومت اور ریاست کی یوگی حکومت نے ملک کے لوگوں کی صحت و سلامتی کے لئے کام کر رہے ہیں یہ ویکسنیشن اس میں ایک میل کا پتھر ثابت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.