ETV Bharat / state

آبادی کنٹرول مشن پر ٹکراؤ ملک و سماج کے مفاد میں نہیں: نقوی - آبادی کنٹرول مشن

سینئر بی جے پی لیڈر و مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ آبادی کنٹرول مشن پر فرقہ واریت کو ہوا دینے اور سیاسی ٹکراؤ کے حالات پیدا کرنے کی کوشش ملک و سماج کے مفاد میں نہیں ہے۔

آبادی کنٹرول مشن پر ٹکراؤ ملک و سماج کے مفاد میں نہیں: نقوی

author img

By

Published : Jul 11, 2021, 10:43 PM IST

رامپور کے دو روزہ دورے پر آئے مختار عباس نقوی نے نومنتخب پنچایت نمائندوں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کنٹرول کی مہم ملک اور وقت کی ضرورت ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اترپردیش سے اس بیداری اور حوصلہ افزائی والے مشن کا آغاز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "جو لوگ اس مہم پر فرقہ واریت اور سیاست کا تڑکا لگانے کی کوشش کررہے ہیں وہ ملک اور سماج کے ساتھ ریاست کے مفادات کے مخالف ہیں۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ انتھ کا یہ قدم استقبال کے قابل کہ انہوں نے ریاست کے مفاد میں ایک بہت بڑا قدم اٹھایا ہے یہ قدم آنے والی نسلوں اور سماج کے لئے بہت بڑا احسان اور تحفہ ثابت ہوگا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ آبادی کنٹرول کے اس مشن کو کسی خاص مذہب سے جوڑنے کی حماقت کرنے والے لوگ اپنی تنگ ذہنیت اور فرقہ وارانہ سوچ کو تھوپنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا" ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام نے جس امیدو اعتماد کے ساتھ ہمیں منتخب کیا ہے۔ ہم اس کسوٹی پر کھرے اتریں۔ ہمیں یہ دھیان رکھنا چاہئے کہ جس نے ہمیں ووٹ دیا ہے وہ بھی ہمارا ہے اور جس نے ہمیں ووٹ نہیں دیا ہے وہ بھی ہمارا ہے۔ ترقی کے معاملے میں ہمیں کسی طرح کا کوئی بھید بھاؤ نہیں کرنا چاہئے"۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ" چوطرفہ ترقی اور خود اختیاری ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئےاور اسی ترجیح اور اسی سوچ کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ مرکز وریاستی حکومت کی جانب سے ترقی کے لئے بجٹ دستیاب کرایا جائے گا جس سے گاؤں، غریب، کسان اور کمزور طبقوں تک ترقی کی روشنی پہنچ سکے گی۔ نقوی نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں عوام کا منڈیٹ آنے والے اسمبلی انتخاب کے لئے واضح اشارہ ہے کہ عوام نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے چوطرفہ ترقی اور گاؤں،غریب، کسان کے مفادات کے لئے کئے گئے کام پر پختہ مہر لگائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

UP Population Policy: دو سے زائد بچوں پر متعدد اسکیمز سے محروم ہوجائیں گے، جانیے تفصیلات

انہوں نے کہا کہ کچھ اپوزیشن پارٹیاں اپنی ہار پر "ہاہاکار" اور بی جے پی کی جیت پر"نوحہ کررہی ہیں۔ ایسی نوحہ خوانی پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے ہمیں اپنی پالیسیوں،پروگرام، اصولوں کے لئے پورے عزم کے ساتھ آخری پائیدان پر کھڑے شخص کی آنکھوں میں خوشی اور زندگی کی خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.