ETV Bharat / state

بلیا: کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق - متاثرہ شخص احمدآباد سے آیا تھا

اترپردیش کے ضلع بلیا میں پیر کو ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص احمدآباد سے آیا تھا۔

Confirmation of first corona virus in balia up
بلیا: کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق
author img

By

Published : May 11, 2020, 2:59 PM IST

ضلع مجسٹریٹ ہری پرتاپ شاہی نے بتایا کہ ابھی تک گرین زون میں شامل بلیا میں پیر کو کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیریا علاقے کے چاند دئیر گاؤں کا رہنے والا متاثرہ شخص چار مئی کو ٹرین سے اپنے دس ساتھیوں کے ساتھ احمدآباد سے جونپور پہنچا تھا۔ پانچ مئی کو جونپور میں تھرمل اسکریننگ کے بعد اسے بس سے بلیا بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بلیا سے آنے پر سبھی کو ایک اسکول میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور ان کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔

پیر کو موصول رپورٹ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بقیہ افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ پرتاپ شاہی نے بتایا کہ ایک رپورٹ مثبت آنے کے بعد بقیہ نو لوگوں کو انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن کرتے ہوئے ان کے نمونے پھر سے جانچ کے لئے بھیجے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.