ETV Bharat / state

گورکھپور میں کورونا کی تصدیق - گورکھپور میں بھی اب کورونا وائرس

مہلک وبا کوروناوائرس سے پاک اضلاع میں شامل گورکھپور میں بھی اب کورونا وائرس نے دستک دے دی ہے۔

مہلک وبا کوروناوائرس سے پاک اضلاع میں شامل گورکھپور میں بھی اب کورونا وائرس نے دستک دے دی ہے

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 4:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے شمالی شہر گورکھپور کو اب تک کورونا وائرس سے پاک اضلاع شمار کیا جاتا تھا، لیکن اب کورونا وارئرس نے وہاں بھی دستک دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات موصول ایک رپورٹ کی بنیاد پر ایک شخص کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق پیر کو بتایا گیا کہ گوکھپور کے ارووا علاقے کے ہاٹہ کے رہنے والے ایک 49 برس کے شخص دہلی سے سوگر اور بلڈپریشر کا علاج کرا کر ایمبولینس کے ذریعہ اتوار کو گورکھپور واپس آیا تھے۔

شمالی شہر گورکھپور کو اب تک کورونا وائرس سے پاک اضلاع شمار کیا جاتا تھا، لیکن اب کورونا وارئرس نے وہاں بھی دستک دے دی ہے

لیکن گھر آنے پر اس کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں گورکھپور کے بابا راگھوداس میڈیکل کالج (بی آر ڈی سی) میں داخل کرایا گیا، جہاں جانچ کے بعد ان کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلع گورکھپور میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دیر رات ضلع انتظامیہ میں ہلچل پیدا ہوگئی۔

انتظامیہ نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصدقہ مریض کے ساتھ آئے دیگر افراد کی تلاش شروع کردی ہے، تاہم مریض کا علاج بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں جاری ہے۔

خیال رہے کہ ضلع انّاؤ میں اتوار کی شام ایک خاتون صحافی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق اناؤ، کانپور سرحد کے قریب مدنی نگر کے گھنٹہ گھر کی رہنے والی ایک خاتون صحافی کو کانپور میں کووڈ۔19 ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.