ETV Bharat / state

نوئیڈا: چار سالہ بچے میں کورونا کی تصدیق

گوتم بودھ نگر میں ایک 4 سالہ بچے میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد بچے کو نوئیڈا کے سیکٹر-30 میں واقع چائلڈ پی جی آئی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

نوئیڈا: چار سالہ بچے میں کورونا کی تصدیق
نوئیڈا: چار سالہ بچے میں کورونا کی تصدیق
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 8:46 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں ایک 4 سالہ بچے میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس معاملے کے بعد سے محکمہ صحت میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

کورونا سے متاثر چار سالہ بچے کو نوئیڈا کے سیکٹر 30 میں واقع چائلڈ پی جی آئی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیوتسنا مدان کے مطابق بچے کی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ بچے کو تیز بخار، کھانسی، نزلہ کے علاوہ اس کے پیٹ میں پانی بھرا ہوا ہے۔

ڈاکٹر مدان نے بتایا کہ بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اس کے علاج میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جارہی ہے۔ بچے کا آکسیجن لیول قابو میں ہے۔ بچے کی دیکھ بھال کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس کے نمونہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی لیب میں بھیجا گیا ہے تاکہ بچے کے کورونا ویریئنٹ کو معلوم کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ریاستیں، کووڈ سے بچنے کی تدابیر کو سختی سے نافذ کریں: وزارت داخلہ

ڈاکٹر جیوتسنا مدان نے بتایا کہ بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اسپتال اور محکمہ صحت چوکنا ہوگئی ہے۔ مریض کا نمونہ دوبارہ معائنے کے لئے لیب بھیج دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے والدین اور ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرایا جارہا ہے۔ اس سے پہلے بچے کو سیکٹر 29 میں واقع بھاردواج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعدازاں جب اس کی حالت تشویشناک ہوگئی، تو اسے سیکٹر 30 میں واقع سپر اسپیشلٹی پیڈیاٹرک اینڈ پوسٹ گریجویٹ ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (چائلڈ پی جی آئی) میں داخل کرایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.