ETV Bharat / state

Vaccicon-2023 اے ایم یو میں ویکسین اور حفاظتی خدشات پر قومی کانفرنس - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اے ایم یو کی خبر

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، اے ایم یو کے شعبہ فارماکولوجی نے 'ویکسین اور حفاظتی خدشات' کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس ”ویکسیکون-2023“ کا انعقاد کیا۔

اے ایم یو میں ویکسین اور حفاظتی خدشات پر قومی کانفرنس

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 11:42 AM IST

علی گڑھ: عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ”ویکسین اور حفاظتی خدشات“ کے موضوع پر دو روزہ 'ویکسیکون 2023' قومی کانفرنس جی 20 سے متعلق سرگرمیوں کے تحت منعقد کی گئی، جس کے افتتاحی سیشن میں ماہرین نے سبھی کو ٹیکہ کاری کے فوائد پہنچانے اور اس سے متعلق خدشات کو دور کرنے پر زور دیا۔
علی گڑھ ڈویژن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر، میڈیکل ہیلتھ و کنبہ بہبود ڈاکٹر سادھنا راٹھور نے بطور مہمان خصوصی اپنے افتتاحی خطاب میں ویکسین کے محفوظ ہونے کے سلسلہ میں عوامی بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ جے این ایم سی میں فیکلٹی آف میڈیسن کی ڈین پروفیسر وینا مہیشوری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی بہتری میں ٹیکوں نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے طبی عملہ کو جدید معلومات فراہم کرنے کے لئے کانفرنس منعقد کرنے پر فارماکولوجی شعبہ کی ستائش کی۔
صدر شعبہ پروفیسر وسیم رضوی نے متعدی اور غیر متعدی امراض کی روک تھام میں ویکسین کی اہمیت بیان کی۔ آرگنائزنگ چیئرپرسن پروفیسر فریدہ احمد نے کہا کہ یہ قومی کانفرنس ویکسین کی ضرورت و اہمیت اور ٹیکہ کاری سے وابستہ ممکنہ منفی اثرات سے متعلق اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کا ذریعہ بنے گی۔
مزید پڑھیں: SSGSA Award پچیس طلباء کو سر سید گلوبل اسکالر ایوارڈ سے نوازا
آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ اس کانفرنس میں ویکسین کی تحقیق سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر گفتگو ہوگی اور اس میں متعدد سائنسی سیشن ہوں گے۔ کانفرنس کے منتظمین میں ڈاکٹر دیوان آئی خان، ڈاکٹر ایم آر انور، ڈاکٹر عرفان اے خان، اور ڈاکٹر انوپ کمار شامل ہیں۔ افتتاحی سیشن کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر پرگیہ ایچ سویا نے انجام دیے، جب کہ ڈاکٹر اپراجیتا مشرا نے شکریہ کے کلمات ادا کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.