ETV Bharat / state

Preservation of Hadith Conference کانپور میں ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس - کانپور خبر

جمعیت علماء ہند کانپور یونٹ کی جانب سے شہر میں ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و نائب مہتمم کے علاوہ دیگر علماء کرام نے شرکت کر کے عوام سے خطاب کیا۔ The event was organized by Jamiat Ulama

تحفظ حدیث کانفرنس منعقد
تحفظ حدیث کانفرنس منعقد
author img

By

Published : Nov 7, 2022, 8:38 AM IST

کانپور: ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے پریڈ گراؤنڈ میں جمعیت العلماء ہند کانپور یونٹ کی جانب سے ختم نبوت و تحفظ حدیث کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی، نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی، مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے مولانا سید محمد طلحہ قاسمی کے علاوہ لکھنؤ سمیت دیگر شہروں سے کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ The event was organized by Jamiat Ulama

تحفظ حدیث کانفرنس منعقد

جمعیت علما کے مقامی ذمہ داروں کے مطابق کانپور میں گزشتہ کچھ برسوں سے مرزا غلام احمد قادیانی کے پیرو کار، ڈاکٹر پرویز احمد جس کو ماننے والے پرویزی کہلاتے ہیں، شکیل بن حنیف جس کے ماننے والے شکیلی گروپ کے نام سے مشہور ہیں، ان کے ماننے والے لوگ مسلمانوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگ حدیث کے منکر ہیں، کچھ حدیث شریف میں تحریف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان مسائل سے عام مسلمانوں کو بچانے اور صحیح راہ دکھانے کے لئے تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس جمعیت علمائے ہند نے کانپور میں کی۔

مزید پڑھیں:کانپور میں جمعیت علماء ہند نے نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا

دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی نے کہا ک نبی کریم صلی علیہ وسلم کی زندگی میں ہی صحابہ کرام آپ کے قول مبارک کو لکھ لیا کرتے تھے۔ اس لیے حدیث مبارک کے منکر فاسق اور فاجر ہیں۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے قرآن کے احکامات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ نبی کریم صلی علیہ وسلم کا قرآن پر عمل اور اس کی تشریح اور وضاحت ہی حدیث ہے، جس کی اتباع کرنی ہے۔ کانپور میں مبینہ طور پر قادیانیوں کے بڑھتے اثرات کی روک تھام کے لیے جمعیت علماء ہند مختلف علاقوں میں جلسہ کرتی ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت جمعیت علماء ہند کانپور یونٹ کی جانب سے اس اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.