ETV Bharat / state

چھوٹے کاروباریوں کے لئے ورکشاپ کا انعقاد - علیگڑھ میں ورکشاپ کا انعقاد

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس کے زیر اہتمام 12 ہفتوں پر محیط 'اسٹیمولیٹنگ اربن رنیول تھرو انٹریپرینئرشپ (شیور)' ورکشاپ کا افتتاح عمل میں آیا ہے جس میں اب تک 80 کاروباریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا لیا ہے۔

چھوٹے کاروباریوں کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 9:24 PM IST

Updated : Nov 28, 2023, 9:34 PM IST

چھوٹے کاروباریوں کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ کامرس کے زیر اہتمام 12 ہفتوں پر محیط 'اسٹیمولیٹنگ اربن رنیول تھرو انٹریپرینئرشپ (شیور)' ورکشاپ کے ذریعہ متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء، کمزور مالی وسائل والی کمیونٹیز کی خواتین اور اسی طرح کے دیگر افراد پر مشتمل شرکاء کو ایک تعلیمی اور نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم فراہم کیا جائےگا۔ جس سے طلبہ، صنعت کے ماہرین اور کم وسائل والی کمیونٹیز اور متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے ممکنہ کاروباری افراد کے درمیان اشتراک و تعاون ہموار ہوں گی۔

پروگرام کے دوران ممکنہ کاروباری افراد کو اکاؤنٹنگ، ٹیکسیشن، قانون، مارکیٹنگ، مالیاتی خواندگی اور بینکنگ سمیت دیگر شعبوں کی معلومات فراہم کی جائیں گی جس سے وہ اپنے کاروبار کو بڑھا سکیں۔ 12 ہفتوں پر محیط 'اسٹیمولیٹنگ اربن رنیول تھرو انٹریپرینئرشپ (شیور)' ورکشاپ کا انعقاد یونیورسٹی کنیکٹ پروگرام کے تحت باؤر کالج آف بزنس، یونیورسٹی آف ہیوسٹن، امریکہ کے اشتراک سے ہے۔

مہمان خصوصی اے ایم یو رجسٹرار محمد عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے، اور چونکہ مائیکرو، اسمال و میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) روزگار کے بہت مواقع پیدا کرتی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ لوگ اس طرف متوجہ ہوں اور اپنا کاروبار شروع کرنے کی کوشش کریں کیونکہ انٹریپرینیورشپ مستقبل کی ترقی کی شاہ کلید ہے۔ شیور ورکشاپ یقینا اس میں بہت مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی تمام مساجد میں بیت المال قائم کیا جائے: مولانا ابو طالب رحمانی

شیور ورکشاپ کی ڈائرکٹر اور کنوینر پروفیسر آسیہ چودھری کہا کہ ورکشاپ میں حصہ لینے کے لئے 80 شرکاء بشمول انٹریپرینیور اور کنسلٹنٹس شریک ہوگئے ہیں جن کے لئے اس ورکشاپ میں اکاؤنٹنگ، بینکنگ، ڈی آئی سی، مارکیٹنگ، قانونی امور وغیرہ پر مختلف سیشن منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کے خاطر خواہ مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ ورکشاپ میں شرکت کررہے تالوں کے کاروباری نے بتایا آج کی ورکشاپ میں کاروبار سے متعلق کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے، کاروبار کو کیسے شروع کیا جائے، اس کا پروموشن کیسے کیا جائے اور اسے شروع کرنے کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے وغیرہ، ایسا لگتا ہے کہ یہ کاروباریوں کے لئے اہم ورکشاپ ہے اور اس سے ہمارے کاروبار کو فائدہ ہوگا۔

Last Updated : Nov 28, 2023, 9:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.