ETV Bharat / state

Conducting Teacher Development Program in the School: اسکول میں ٹیچرز ڈویلپمینٹ پروگرام کا انعقاد - Conducting "Teacher Development Program" in the School

غازی آباد کے ڈاسنہ قصبہ میں ٹیچرز ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اساتذہ کو وقت کی اہمیت کو سمجھایا اور آج کے تناظر میں وقت کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ خصوصاً اساتذہ کو وقت کی اہمیت کو جاننا چاہیے اور بتایا کہ وہ کیسے اس کا مثبت اور بروقت استعمال کر سکتے ہیں۔ Conducting "Teacher Development Program" in the School

اسکول میں ٹیچرز ڈویلپمینٹ پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 14, 2022, 12:24 PM IST

غازی آباد: غازی آباد کے ڈاسنہ قصبہ میں واقع وارث نشان پبلک اسکول میں ٹیچرز ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا ’’وقت‘ جس میں بتایا گیا کہ کامیابی و کامرانی ہمیشہ انہی لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو وقت شناس اور اس کے قدر دان ہوتے ہیں۔ Conducting Teacher Development Program in the School

اسکول میں ٹیچرز ڈویلپمینٹ پروگرام کا انعقاد
اسکول میں ٹیچرز ڈویلپمینٹ پروگرام کا انعقاد

اس پروگرام میں کئی اسکولوں اور مدارس کے اساتذہ نے شرکت کی۔ وارث نشان پبلک اسکول، الادارا اسلامک اسکول، حمزہ صفہ نیشنل اسکول اور مدرسہ للبنات کے مینیجرز اور اساتذہ خاص طور پر موجود تھے۔

الماس فاؤنڈیشن کے بانی ٹیچرز ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر الماس عباسی نے خود اس پروگرام میں شرکت کی اور اساتذہ کو وقت کی اہمیت کو سمجھایا اور آج کے تناظر میں وقت کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ خصوصاً اساتذہ کو وقت کی اہمیت کو جاننا چاہیے اور بتایا کہ وہ کیسے اس کا مثبت اور بروقت استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو قومیں وقت کی قدر کرنا جانتی ہیں وہی ترقی کے راستوں پہ گامزن ہوں گی وہی زمانے کی قیادت سنبگال سکتی ہیں اور جو قومیں وقت کی قدر نہیں کرتیں وقت ان کی قدر نہیں کرتا، وقت انہیں ضائع کر دیتا ہے، ایسی قومیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں اور دین و دنیا دونوں اعتبار سے خسارے کا شکار ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا اچھا استعمال کریں اور اپنے طلباء کو فائدہ پہنچا کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

جامعہ ہمدرد دہلی کے اجمل عباسی نے بھی پروگرام میں شرکت کی، انہوں نے بھی اساتذہ کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے اور انہیں اپنا بہترین دینے کی ترغیب دی۔
انہوں نے کہ ہر عمل اور نتیجہ کےلئے وقت درکار ہے بلکہ انفرادی اور اجتماعی دونوں حیثیت میں انسان کا حقیقی سرمایہ وقت ہی ہے۔

لائف اسکول کے بانی موٹیویشنل اسپیکر اور لینگویج اینڈ پرسنالٹی ڈویلپمنٹ ٹرینر انور مرزا نے بھی اساتذہ کے حوصلے بلند کیے اور ان سے ملک کی ترقی میں شراکت دار بننے کا عہد لیا۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے آج اس امر کو سمجھنے کی کہ وقت ہی ہماری اصلی دولت ہے، اور اس کی ہمیں قدر کرنی چاہئیے، اسے اچھے اور مثبت کاموں میں استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

پروگرام میں موجود شعیب خان، چاند محمد اور مولانا ندیم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کے مختلف موضوعات پر مبنی پروگرام وقتاً فوقتاً منعقد ہوتے رہنا چاہیے۔

وارث نشان اسکول کے منیجر شباب احمد خان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اساتذہ کی کثیر تعداد کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پروگرام کو منظم طریقے سے چلانے پر اپنے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.