ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور کے تحصیل شاہ گنج میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کی جانب سے ذہنی صحت کیمپ منعقد کیا گیا۔جس میں لوگوں کو ذہنی بیماریوں کی علامات اور اس سے بچنےکے بارے میں آگاہ کیا گیا۔250 افراد کے صحت کا ٹیسٹ کیا گیا کیمپ میں مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔
نیشنل ہیلتھ مشن اور ذہنی صحت پروگرام کا اہتمام شاہ گنج کمیونٹی صحت سینٹر پر کیا گیا۔کیمپ میں صحت کی مفت جانچ کی گئی۔اس پروگرام کی صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رفیق فاروقی نے کی۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی امراض کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو واقفیت کرانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں لوگ توہم پرستی کی چنگل میں پھنس کر بھوت پریت ٹونا ٹوٹکا جھاڑ پھونک کے چکر میں پڑے ہیں انھیں اس سونچ سے باہر نکل کر اپنا علاج ڈاکٹر سے کروانا چاہیے۔ میڈیکل میں ذہنی امراض کا علاج موجود ہے۔اس پروگرام میں ریاستی حکومت کے ذریعہ صحت کے شعبے میں دی جارہی اسکیمز کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔