ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں روڑکی واقع کلیر شریف میں ہر برس حضرت مخدوم علاؤ الدین صابر کلیری کے عرس میں قل کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں شہر بریلی کی تاریخی نو محلہ مسجد میں بھی حضرت صابرِ پاک کے 751ویں عرس کے قل کی رسم ادا کی گئ۔ اس میں تمام عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ملک میں امن و امان قائم رہنے کی دعا کی۔
اس موقع پر شہر کے تمام مرد و خواتین عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ملک میں امن و امان کے علاوہ تمام مسلمانوں کی عزّت و آبرو کی حفاظت کے لیے بھی دعا کی گئ۔ ملک میں عوام کی خوشحالی، ترقی، کامیابی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رہنے کے لیے بھی دعا کی گئ۔
بریلی کو اسمارٹ سٹی بنانے کی قواعد شروع
بریلی میں نو محلہ مسجد واقع درگاہ ناصر میاں میں صبح 11 بجے صابر پاک کے قل کی رسم ادائگی کا آغاز فاتحہ خوانی سے کیا گیا اور ملک و شہر کے تمام علماء نے رسم ادائگی میں شرکت کی۔
غور طلب ہے کہ جو عقیدت مند کسی وجہ سے اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار کے روڑکی میں واقع کلیر شریف میں شرکت نہیں کر پاتے ہیں تو اُن کے لیے شہر بریلی کی تاریخی نومحلہ مسجد کے احاطے میں حضرت مخدوم علاؤالدین صابر کلیری کے قل کی رسم ادائگی کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ایسے تمام لوگ شرکت کرتے ہیں۔
اس موقع پر 'بریلی حج سروِس کمیٹی' کے بانی پمّی خان وارثی نے کہا کہ ہم سب کو صابری مشن پر عمل کرنا چاہئے۔ حضرت صابر پاک کا مشن غریب، مجبور و لاچار لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ حضرت مخدوم علاؤالدین صابر کلیری صابر ہیں، لہذا آپ عالم اسلام کے لیے صبر کی ایک نایاب مثال ہیں۔