ڈاکٹر جاوید اختر کے انتقال پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
وائس چانسلر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر جاوید اختر کا انتقال ہم سبھی کے لیے افسوس اور دلی رنج و غم کا باعث ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے صبر و سکون کی دعا کی۔
شعبہ تاریخ کی صدر پروفیسر عشرت عالم نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید اختر کا انتقال ان کا ذاتی نقصان ہے اور علی گڑھ سوسائٹی آف ہسٹری اینڈ آرکیالوجی کے اراکین اپنے ایک محبوب ساتھی کے بچھڑ جانے پر رنجیدہ ہیں۔
ڈاکٹر جاوید 1989 میں اے ایم یو کے شعبہ تاریخ میں بطور سینئر ریسرچ اسسٹنٹ وابستہ ہوئے تھے اور 1991 میں وہ لیکچرار ہوئے۔ انہوں نے اپنے پی ایچ ڈی کا مقالہ گجرات کے تاجروں پر لکھا تھا۔ ڈاکٹر جاوید نے کئی تحقیقی مقالے لکھے اور چار پی ایچ ڈی اور دو ایم فل اسکالروں کی رہنمائی کی تھی۔
موصوف نے نیدر لینڈ کی سرکاری اسکا لرشپ پر انہوں نے ڈچ زبان سیکھی اور اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے کے لیے نیدرلینڈ کی لائبریریوں سے مواد جمع کیا تھا۔
ڈاکٹر جوید اختر شعبہ تاریخ میں سرمایہ داری، نوآباد یاتی نظام، سوشلزم، مغلیہ معشیت، جدید دنیا، ہندوستانی معیشت جیسے موضوعات پڑھاتے تھے۔
مزید پڑھیں:
ڈاکٹر بشیر بدر نے پی ایچ ڈی کی ڈگری موصول ہونے پر مسرت کا اظہار کیا
مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔