ETV Bharat / state

بریلی: وزیر اعلی ہمنٹ بسوا سرمہ کے بیانات پر مذمت - علمائے اسلام کے جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی

آسام کے مسلمانوں سے خاندانی منصوبہ بندی کی پالیسی کو اپنانے والے چیف منسٹر ہمنٹ بسوا سرمہ کے بیانات پر بریلی میں آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام نے پلٹ وار کیا ہے۔

بریلی: وزیر اعلی ہمنٹ بسوا سرمہ کے بیانات پر مذمت

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 12:11 PM IST

بریلی: آسام کے مسلمانوں سے خاندانی منصوبہ بندی کی پالیسی کو اپنانے کی اپیل کرنے والے چیف منسٹر ہمنٹ بسوا سرمہ کے اس بیان پر بریلی میں آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام نے پلٹوار کیا ہے۔

ویڈیو

درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم علمائے اسلام کے جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی ان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام 4 بیویاں رکھنے کی اجازت دیتا ہے لیکن مسلمان ایسا نہیں کرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں آسام کے وزیر اعلی نے کہا تھا کہ آبادی پالیسی پہلے سے بھارت میں موجود ہے اور یہ سرکاری ملازمتوں کی طرح جلد ہی متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت مسلم برادری کی آبادی کو کم کرنے کے لئے کام کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے بڑھتی آبادی کو معاشرتی بحران کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ غربت، دولت اور بچے سب خدا کی طرف سے ہیں۔ غربت کا آبادی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔وہیں مولانا نے کہا کہ ہم خاندانی منصوبہ بندی کو اپنانے والے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ غربت اور دیگر مسائل سے پریشان ہیں۔ اس دوران انہوں نے متعدد ریاستوں کا ذکر کرتے ہوئے وہاں ہونے والے اموات اور وہاں کے حالات کا بھی ذکر کیا۔ وہیں جمعرات کو متھورا میں سوامی نرسمہانند کے بیان پر بھی مولانا نے پلٹوار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.