ETV Bharat / state

جرائم کے بڑھتے معاملے پر تشویش: پرمود تیواری - Congress demands justice from the government

کانگریس کے سینئر رہنما و سابق ممبر پارلیمنٹ پرمود تیواری نے اترپردیش میں بڑھتے جرائم کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لکھنؤ: بڑھتے جرائم کے معاملے پر تشویش:پرمود تیواری

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 4:48 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ پرمود تیواری نے اتر پردیش میں بڑھتے جرائم کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے بلند شہر میں ہوئے حادثے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'جب ایک چائے بنانے والے غریب کی بیٹی تاریخ رقم کرتی ہے، تو امریکہ جیسا ملک اسے چار کروڑ روپیے کا اسکالرشپ دے کر تعلیم حاصل کرنے کے لئے بلاتا ہے۔ وہی بیٹی جب چھٹی پر گھر آتی ہے تو شرپسند عناصر اسے ایک حادثے میں ہلاک کر دیتے ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے حکومت سے سوالیہ لہجے مہں کہا ہے کہ' اترپردیش میں کہاں ہے قانون کا راج ؟ بی جے پی کی بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کے نعرے کا کیا بنا؟ رومیو - جولیٹ جیسی مہم شروع کی گئی تھی وہ کہاں ہے ؟ آج نہ صرف ایک بیٹی کو ہلاک کیا گیا ہے، بلکہ ہر والدین کے تحفظ کے احساس پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلند شہر میں کچھ شرپسند عناصر نے ایک ہونہار بیٹی کے ساتھ چھیڑچھاڑ کیا اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ یہ عناصر اس کا پیچھا کرنے لگے، پھر اس کی ایک سڑک حادثے میں موت ہو جاتی ہے اس معاملے کے بعد سے عوام میں حکومت کے خلاف شدید غصہ ہے۔ وہیں حزب اختلاف کی جماعتیں ریاست کی یوگی حکومت پر مسلسل حملہ کر رہی ہیں اور حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.