ETV Bharat / state

Bypoll for 3 Lok Sabha Seat: ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی منڈی بیوپاریوں میں تشویش

ملک کے پانچ ریاستوں میں چند ماہ قبل ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد اب پارلیمنٹ کی خالی ہوئی نشستوں کو پر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ سماجوادی رہنماء اعظم خاں کے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد رامپور کی خالی ہوئی پارلیمانی نشست کے لئے 23 جون کو ووٹ ڈالے جائینگے۔ Businesses Affected by Announcement of By-Elections in Rampur

منڈی
منڈی
author img

By

Published : May 29, 2022, 11:37 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں لوک سبھا کی خالی نشست کے لئے ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی سبزی اور پھل منڈی کے بیوپاریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 23 جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن افسر اور ضلع انتظامیہ نے 2 جون سے 30 تک منڈی کی دوکانوں کو خالی رکھنے کے احکامات دیے ہیں۔ ملک کے پانچ ریاستوں میں چند ماہ قبل ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد اب پارلیمنٹ کی خالی ہوئی نشستوں کو پر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ سماجوادی رہنماء اعظم خاں کے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد رامپور کی خالی ہوئی پارلیمانی نشست کے لئے 23 جون کو ووٹ ڈالے جائینگے۔

منڈی

ضلع انتظامیہ اور الیکشن آفیسر ضلع کے تمام افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد انتخاب کو پرامن مکمل کرانے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔ وہیں ہر مرتبہ کی طرح رامپور کی پھول اور سبزی منڈی کو بھی خالی کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 2 جون سے لیکر 30 جون تک منڈی کو مکمل طور پر خالی رکھا جائے اور منڈی کے تمام بیوپاری اپنی آڑھتیں منڈی کے باہر لگائیں۔ اس بات سے منڈی کے بیوپاریوں میں کافی تشویش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تین ماہ قبل اسمبلی انتخابات منعقد تھے اس دوران ایک ماہ تک ان کا کاروبار کافی متاثر رہا، اور دوبارہ انتخاب کی تاریخ کا اعلان کے ساتھ ہی منڈی کو خالی کرائے جانے کی ہدایت جاری ہو گئی ہے۔

منڈی کی دوکانوں کو باہر کئے جانے کی اپیل پر پھلوں کے بیوپاری دانش اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کا کافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جون ماہ میں ہی آم کی فصل آتی ہے اور کچے آموں کو رکھنے کے لئے کافی محفوظ جگہ درکار ہوتی ہے۔ اگر ہم لوگ باہر اپنی دوکانیں لگائیں گے تو مال رکھنا کافی مشکل ہو جائے گا۔ اسی طرح سے منڈی آڑھتی شہاب خاں کہتے ہیں کہ ہمیں منڈی سے باہر کر دینے سے ہمارا کافی نقصان ہوگا۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر منڈی میں الیکشن ہی کرانا ہے تو ہمارے لئے کوئی دیگر جگہ مخصوص کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رامپور منڈی کے علاوہ بھی کافی مقامات ہیں جہاں انتخابی امور کو انجام دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رامپور کا نمائش گراونڈ کافی بڑا ہے اور وہاں کافی کمرے بھی ہیں ساتھ ہی رامپور میں بڑے پیمانے پر انٹر کالج ہیں، جون کے ماہ میں مکمل طور پر بند رہتے ہیں، وہاں بھی انتخابی سرگرمیوں کو انجام دیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:Rampur Bypoll: رامپور میں لوک سبھا ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

منڈی کے کاروبار سے وابستہ بیوپاریوں کا ایک وفد انتظامیہ سے بھی رابطہ میں ہے۔ امید جتائی جا رہے کہ انتظامیہ منڈی کاروباریوں کی پریشانیوں کے مدنظر کچھ راحت دینے پر غور کر رہا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ انتظامیہ کی جانب سے منڈی کاروباریوں کو کیا راحت مل سکے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.