ETV Bharat / state

رامپور میں اعزازی تقریب کا اہتمام - اساتذہ کی بہترین کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں درس و تدریس کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔

رامپور میں اعزازی تقریب کا اہتمام
author img

By

Published : Sep 17, 2019, 9:19 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:05 AM IST

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسو سی ایشن کی جانب سے منعقد اس تقریب میں رامپور کے رضا پی جی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پی کے وارشنئے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اس موقع پر دانشوران قوم و ملت نے اساتذہ کے فرائض اور طلبا کے درمیان خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے افتتاحی کلمات میں معلم کی بنیادی ذمے داریوں پر روشنی ڈالی۔

رامپور میں اعزازی تقریب کا اہتمام۔ویڈیو

تقریب کے مہمان خصوصی رضا پی جی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پی کے وارشنئے نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'معلم کو اپنی پہچان خود بنانی چاہئے۔ اللہ کے پیغمبر نے بھی استاد کی کافی اہمیت بتائی ہے۔'

آل انڈیا آئیڈیل کے ضلع سکریٹری زین العابدین عثمانی نے کہا کہ 'ٹیچرز ایسوسی ایشن جس کو عرف عام میں آئٹا بھی کہتے ہیں۔ اپنے مزاج کے اعتبار سے ایک منفرد تنظیم ہے۔ جس کا بنیادی مقصد اساتذہ کو ان کے فرائض کی یاد دہانی اور اپنی ذمے داریوں کا احساس دلانا ہے۔'

رامپور ضلع کے منتخب اساتذہ کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔ یہ اعزازات اسکول، کالج اور مدارس کے مسلم اساتذہ کے علاوہ بڑی تعداد میں غیر مسلم اساتذہ کو بھی دیے گئے۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں درس و تدریس کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ان کی بہترین کارکردگی کے لئے اعزازات سے نوازا گیا۔ آل انڈیا آئڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں رامپور کے رضا پی جی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پی کے وارشنئے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

Body:وی او۔۱
یہ نظارہ ہے رامپور میں اساتذہ کرام کے اعزاز میں سجائ گئ ایک خصوصی محفل کا۔ جہاں اساتذہ کو ان کی بہترین خدمات اور کاردگی کے لئے اعزازات سے نوازہ گیا۔ اس موقع پر دانشواران قوم و ملت نے اساتذہ کے فرائض اور طلبہ کے درمیان ان کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں جماعت اسلامی رامپور کے امیر سلیم الباری نے معلم کی بنیادی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا
کہ معلم پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنے طلبہ کو درس دے۔ تقریب کے مہمان خصوصی رضا پی جی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پی کے وارشنئے نے اپنے خطاب میں کہا کہ معلم کو اپنی پہچان خود بنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے پیغمبر نے بھی استاد کی کافی اہمیت بتائی ہے۔
بائٹ: ڈاکٹر پی کے وارشنئے، پرنسپل رضا پی جی کالج
وی او۔۲:
اس موقع پر اساتذہ کی تنظیم کا تعارف اور اس کی حصول یابیوں سے روشناس کراتے ہوئے آئٹا کے نائب صدر یاسین ذکی نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرست فکر کے افراد کی جانب سے تعلیمی محاذ پر جو سازشیں کی جا رہی ہیں اور جو دوررس تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، ان سے صحیح صحیح واقفیت حاصل کرنا اور ان کے اثرات سے اپنی اور اپنی نسلوں کی حفاظت کرنا ہم سب کے لئے بیحد ضروری ہے۔
ضلع سکریٹری زین العابدین عثمانی نے کہا کہ آل انڈیا آئیڈل ٹیچرس ایسوسی ایشن جس کو عرف عام میں آئٹا بھی کہتے ہیں اپنے مزاج کے اعتبار سے ایک منفرد تنظیم ہے۔ جس کا بنیادی مقصد اساتذہ کو ان کے فرائض کی یاد دہانی اور اپنی ذمہ داریوں کا شعور دلانا ہے۔
بائٹ: زین العابدین عثمانی، سکریٹری آئیٹا
وی او۔۳
بعد ازاں رامپور ضلع کے منتخب اساتذہ کو ان کی بہترین کاردگی کے لئے ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے۔ یہ اعزازات اسکول، کالج اور مدارس کے مسلم اساتذہ کے علاوہ بڑی تعداد میں غیر مسلم استاذہ کو بھی دیے گئے۔
بائٹ: انجم شری سکسینا، ٹیچر گورنمنٹ پرائمری اسکول

Conclusion:وی او۔۴
امید کی جانی چاہئے کہ سماج میں ایک مثبت تبدیلی پیدا کرنے اور اساتذہ و طلبہ کے درمیان استاد۔شاگرد جیسے پاک رشتے کو تقویت دینے کے لئے اس قسم کے پروگراموں کا آئندہ بھی اہتمام ہوتا رہے گا۔

ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Oct 1, 2019, 12:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.