اس تقریب میں علماء اور مقررین نے اپنے خطاب سے زائرین اور عقیدت مندوں کو فیض یاب کیا اور مُلک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی ۔
عصراورمغرب کی نماز کے درمیان قل کی رسم ادا کی گئ. اس موقع پر علما اور معززین نے خطاب کرتے ہوئے مُلک میں خوشحالی اور ملت کے لیے دعائیں کیں۔
بریلی میں اس بات کی قیاس ارآئی کی جا رہی تھی کہ اسلامیہ انٹر کالج کے میدان پر تاج الشریعہ کے دو روزہ عرس کی منظوری ضلع انتظامیہ نے منسوخ کر دی ہے، تاہم شہزادہ اسجد رضا خاں کے اعلان کے بعد متُھرا پور میں تمام تیاریاں مکمل کی گئیں اور اس تقریب میں علما اورمعززین نے اپنے اپنے خطاب سے زائرین اور عقیدت مندوں کو فیض یاب کیا۔
شہر کے سٹی ریلوے اسٹیشن سے لیکر سی بی گنج علاقے تک سڑکوں پر جام لگ گیا تھا. دراصل پہلا دو روزہ عرس ہونے کی وجہ سے یہ اندازہ لگانا مشکل تھا کہ زائرین کتنی تعداد میں عرس گاہ تک آسکتے ہیں.
اس موقع پرضلع انتظامیہ اور پولس اہلکاروں کی کمی دیکھی گئی، لیکن محدود وسائل کے ساتھ قل کی رسم اپنے طے وقت پر اطمینان و سکون سے ادا کی گئی۔
لاکھوں کی تعداد میں مریدین، زائرین اور عقیدت مندوں نے اس میں شرکت کی.