ETV Bharat / state

کانپور: دس تھانہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن - یو پی کورونا

کانپور میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اب تک شہر میں 2701 مریض پائے جا چکے ہیں۔ جبکہ 135 لوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

Complete lockdown in ten police station areas of Kanpur
کانپور کے دس تھانہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 5:33 PM IST

اترپردیش کے ضلع کانپور میں گزشتہ تین دن میں 500 سے زائد مریض پائے گئے ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے سب سے زیادہ متاثر دس تھانہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

کانپور کے دس تھانہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن

کانپور میں گزشتہ ایک ہفتے سے تیزی سے کورونا وائرس کے مریض کی تعداد بڑھتی جا رہی تھی، ان کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے نئے علاقے کینٹینمنٹ زون بنتے جارہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے بہت کوشش کی کہ اس کو قابو میں کیا جا سکے، لیکن تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی تھی۔

ان بڑھتی تعداد کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے سب سے زیادہ متاثر دس تھانہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔ یہ تھانہ علاقہ چکیري، کلیان پور، نو بستہ، برّہ، کدوای نگر، گووند نگر، کاکا دیو، کوتوالی تھانہ، نواب گنج، اورسروپ نگر تھانہ علاقہ ہیں، جنہیں کنٹینمنٹ کے درجے میں رکھتے ہوئے یہاں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

یہ لاک ڈاؤن گزشتہ رات دس بجے سے جمعہ کے دن رات 10 بجے تک نافذ رہے گا، جب کہ ریاستی حکومت کی جانب سے پہلے سے ہی جمعہ کے دن رات 10 بجے سے سوموار کی صبح پانچ بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ اس طرح سے کانپور میں یہ لاک ڈاؤن اب سوموار کی صبح پانچ بجے کھلے گا۔

کانپور میں کل کرونا وائرس کے 2701 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ سات مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ 47 مریض ٹھیک ہو کر ڈسچارج ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اترپردیش میں کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد سے وزیراعلی برہم

موجودہ وقت میں 1356مریض اب تک صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں، 1210 مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک 135 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ انہیں سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے جن علاقوں سے سب سے زیادہ مریض پائے جا رہے تھے ان علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.