ETV Bharat / state

مئو: شہر میں دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے شہر میں کورونا مثبت کے اضافی معاملے سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ مئو شہر میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

complete lockdown announced again in mau city
مئو میں لاک ڈاؤن
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 3:59 PM IST

یہ لاک ڈاؤن آئندہ 15 روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران مئو شہر پوری طرح بند رہے گا۔

دیکھیں ویڈیو

لاک ڈاؤن کے دوران پورے شہر کے لئے ضروری اشیاء و ادویات کی سپلائی انتظامیہ کی جانب سے لائسنس شدہ فرم ہی کر سکیں گے۔

مئو شہر کے لئے سات کیرانا کے کاروباریوں اور سات ادویات کی دکانوں کو لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔

فضول میں گھومنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مئو شہر کو پانچ سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہر سیکٹر میں ایک مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی ہے۔ مئو ضلع میں اب تک تقریباً 150 کورونا پازیٹیو معاملے سامنے آ چکے ہیں۔

عوامی بد احتیاطی کی وجہ سے یہ تعداد اضافی ہوتی جارہی ہے۔ انتظامیہ کی سختی کے بعد شاید اس پر کچھ قدغن لگایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.