ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج مرادآباد کے سرکٹ ہاؤس پہنچے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مرادآباد پہنچنے پر سرکٹ ہاؤس کے گیٹ پر اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب رامپور سے ایک ہی فیملی کے تقریبا چار سے پانچ افراد اپنی فریاد لے کر مراد آباد سرکٹ ہاؤس پہنچے۔ لیکن فریادیوں کو پولیس انتظامیہ نے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔
میڈیا نے بات کرتے ہوئے فریادی نے بتایا کہ 'وہ ضلع رامپور کے رہنے والے ہیں، پانچ دسمبر کو کچھ شرپسنوں نے ہماری بہن کو اغوا کر لیا ہے۔ پولیس میں شکایت کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'لڑکی کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، لڑکی کی عمر تقریبا پندرہ سال ہے۔ اسی شکایت کو لے کر ہم وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملنے پہنچے۔'
وہیں سرکٹ ہاؤس کے اندر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی چل رہی میٹنگ اور باہر فریادیوں کا ہنگامہ دیکھ پولیس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: یوگی آدتیہ کی اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ
فی الحال پولیس نے سبھی فریادیوں کو گاڑی میں بٹھا کر پولیس اسٹیشن لے گئی ہے۔ وہیں اس خبر کو کوریج کرتے وقت پولیس کے کچھ ملازمین نے میڈیا کے ساتھ بھی بدسلوکی کی۔