ETV Bharat / state

بدایوں: ایمبولینس ڈرائیور بھرتی میں بدعنوانی کی شکایات

حکومت کی جانب سے نجی ٹھیکے پر ایمبولینس ڈرائیوروں کی بھرتی میں مسلسل بدعنوانی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

بدایوں: ایمبولینس ڈرائیور بھرتی میں بدعنوانی کا معاملہ

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 12:17 PM IST

اترپردیش کے ضلع بدایوں میں حکومت کی جانب سے نجی ٹھیکے پر ایمبولینس ڈرائیوروں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ اس دوران ٹرائل دینے پہنچے ڈرائیوروں کی جانب سے مسلسل بدعنوانی کی شکایت موصول ہورہی ہیں۔

اس ضمن میں بدایوں کے پولیس لائن گراؤنڈ میں ایمبولینس ڈرائیور کی بھرتی میں شرکت کرنے آئے ایک نوجوان نے بتایا کہ یہاں ڈرائیور بھرتی کے لیے آف لائن فارم بھروائے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی فارم بھرنے والوں کو ایمبولینس کا ٹرائل دینے کو کہا جارہا ہے۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے کبھی تین سال کے ڈرائیونگ لائیسنس والے ڈرائیور کو ٹرائل دینے کو کہا جارہا ہے تو کبھی 15 سال والے کو، کچھ کلیئر نہیں ہو پا رہا ہے۔

ویڈیو
وہیں، ڈرائیور بھرتی میں پہنچے ایک دوسرے ڈرائیور نے بتایا کہ ایک روز قبل فارم بھروائے گئے تھے لیکن دوسرے دن کہا گیا کہ جمع کیے گئے سبھی فارم گم ہوگئے ہیں۔ پھر آج امیدواروں سے دوبارہ فارم بھروایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بھرتی میں بدعنوانی کا عالم یہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اپنی پہچان کے لوگوں کا ہی ٹرائل لیا جارہا ہے اور آگے کی کاروائی میں بھی اسی عمل کو دہرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ بدایوں میں پورے اترپردیش کی طرز پر ایمبولینس ڈرائیور کی بھرتی کا عمل جاری ہے اور یہ عمل پرائیویٹ کمپنی جی وی کے ایم آر آئی کے ذریعے مکمل کیا جارہا ہے لیکن اس میں بدعنوانی کے مسلسل شکایت موصول ہو رہی ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.