سرکاری مراکز پر واک ان سہولت (پیشگی سلاٹ ویکسینیشن کے بغیر) دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے زبردست بھیڑ دیکھی جارہی ہے۔ ضلع اسپتال کے علاوہ دیگر سرکاری اسپتال اور صحت مراکز پر ویکسین لینے کےلیے عوام کا اژدھام دیکھا جارہا ہے۔ اچانک بھیڑ میں اضافے کی وجہ سے ویکسین مراکز پر سماجی فاصلہ نہ کے برابر نظر آرہا ہے۔
ڈسٹرکٹ اسپتال میں او پی ڈی مریضوں اور ویکسین کےلیے آئے افراد کا ہجوم دیکھا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے عمر اور جنس کی بنیاد پر متعدد قطاریں بنائی گئیں تاہم ہجوم کی وجہ سے کویڈ-19 پروٹوکول پر عمل ندارد رہا۔ بدنظمی کا یہ عالم تھا کہ ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی گارڈز نے ایک مریضوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگے۔
ضلع اسپتال میں سیکورٹی گارڈ نے ایک مریض شیوم کے ساتھ نارواں سلوک اختیار کرتے ہوئے اسے اسپتال میں گھمایا۔ واقعہ کے بعد پہنچی پولیس نے بھی کوئی کاروائی نہیں کی جس سے ناراض شیوم نے سی ایم ایس رینو اگروال سے تحریری طور پر شکایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
نوئیڈا: ایک اور مسلم شخص ہجومی تشدد کا شکار
شیوم کے مطابق اس نے طویل قطار میں کھڑے ہوکر پرچی بنوائی لیکن وارڈ میں پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ ڈاکٹر دستیاب نہیں ہے۔ اس نے فیس واپس دینے کا مطالبہ کیا جس کے بعد سیکوریٹی کارڈ نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔