امروہہ: اتریردپیش کے امروہہ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی محبوب علی کے دو بیٹوں اور بہو کے خلاف ایک شخص نے ضلع مجسٹریٹ سے دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی ہے۔ رکن اسمبلی کے خاندان والوں پر لوٹ مار کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ امروہہ میونسپلٹی کے سرائے کے باشندہ شاہنواز نام کے ایک شخص نے گذشتہ ماہ نومبر میں ضلع مجسٹریٹ بی کے ترپاٹی کو رکن اسمبلی اور ایس پی حکومت میں کابینہ وزیر محبوب علی کے خاندان والوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ Complaint Lodge Against Amroha SP MLA Mehboob Ali"s Son And Daughter In Law
شکایت کنندہ شاہنواز نے الزام لگایا کہ 3 دسمبر کی شام کو وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب سابق رکن اسمبلی پرویز علی، ان کے بھائی شاہنواز علی، ان کے حامی فرمان علی ساکن اقرار نگر اور محلہ لکڑا کے رہنے والے لئیق ملک اس کے گھر میں داخل ہوئے۔ چاروں نے اسلحہ کی نوک پر اس کا اغوا کر لیا اور اپنی کوٹھی میں یرغمال بنا کر رکھا گیا۔ اس دوران ملزم نے کئی کاغذات اور تصاویر پر ان کے دستخط لیے اور موبائل سے ان کی تصاویر بھی لیں۔
یہ بھی پڑھیں:Shaukat Ali Slams SP, Congress اترپردیش ایم آئی ایم کے صدر شوکت علی کی ایس پی، کانگریس پر تنقید
سی او سٹی وجے کمار رانا نے بتایا کہ رکن اسمبلی کے بیٹے پرویز علی، شاہنواز، پرویز علی کی بیوی نیلوفر، حامی فرمان علی اور لئیق ملک کے خلاف دھوکہ دہی، گھر میں گھسنے، اغوا، لوٹ مار، دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ Complaint Lodge Against Amroha SP MLA Mehboob Ali"s Son And Daughter In Law