ETV Bharat / state

سہارنپور: بی جے پی رہنما کے خلاف یوگی سے شکایت - پلاٹ پر قبضہ

حقیقت نگر کے ایک باشندہ نے بی جے پی رکن اسمبلی دیویندر نم کے خلاف شکایت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ رکن اسمبلی نے ان کے پلاٹ پر قبضہ کیا ہے۔

سہارنپور: بی جے پی رہنما کے خلاف یوگی سے شکایت

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 6:17 PM IST

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں حقیقت نگر کے ایک باشندہ نے بی جے پی رکن اسمبلی دیویندر نم کے خلاف شکایت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ رکن اسمبلی نے اس کے پلاٹ پر قبضہ کیا ہے۔ دراصل حقیقت نگر کے باشندہ ستیش کمار نے وزیراعلیٰ پورٹل پر بی جے پی کے رکن اسمبلی دیویندر کے خلاف وزیراعلیٰ یوگی کو ایک شکایتی خط بھیجا ہے۔

سہارنپور: بی جے پی رہنما کے خلاف یوگی سے شکایت

حقیقت نگر کے زہائشی ستیش کمار نے رکن اسمبلی پر الزام لگایا ہے کہ اس کا دہلی روڈ پر ایک پلاٹ ہے، جس پر بی جے پی رہنما نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اس کا کیس ریونیو کورٹ میں بھی چل رہا ہے۔

وہیں اس سلسلہ میں بی جے پی رہنما دیویندر نم نے کہا کہ ستیش کمار کی جانب سے ان کے خلاف کافی عرصے سے جھوٹی شکایات کی جارہی ہیں جب کہ کیس 35 سال پرانا ہے اور ہمارے پاس پلاٹ کے تمام دستاویز موجود ہیں اور فیصلہ بار بار ہمارے حق میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستیش کمار سیاسی رنجش کے سبب ان کے خلاف اس طرح کی شکایت کررہے ہیں جب کہ معاملہ 35 سال پرانا ہے۔

بی جے پی رہنما نے بتایا کہ نچلی عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے، اب معاملہ ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔ ستیش کمار سیاسی سازش کے تحت انہیں بدنام کررہے ہیں۔ وہیں ستیش کمار کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دستاویز موجود ہیں۔ کیس عدالت میں چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عسکریت پسندی کے الزام میں گرفتار ذیشان سو فیصد بے قصور، پڑوسیوں کا دعویٰ

واضح رہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے پر الزامات عائد کررہے ہیں لیکن دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ یہ فیصلہ ہائی کورٹ سے کس کے حق میں آتا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.