ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو میں واقع مدرسہ عربیہ خیرالمدارس میں ابتدائی تعلیم کے دوران ہی طلبا کی مقابلہ جاتی امتحانات کے بارے میں تیاری ذہن سازی کی جا رہی ہے تا کہ مستقبل میں انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی نا ہو۔
موجودہ دور کے مطابق ابتدائی درجات سے طلبا و طالبات کو مستقبل کے لیے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اور ابتدا سے ہی انہیں معیاری امتحانات کے پیٹرن کے بارے معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔
مدارس کے ذمہ داروں کے مطابق اس کا مقصد بچوں میں مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے ذہن سازی کرنا ہے۔
مدارس میں اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ مدارس کے طلبا و طالبات عصری تعلیمی میدان میں بھی کامیابی کا پرچم لہرائیں گے۔