ETV Bharat / state

Murder in Greater Noida: گریٹر نوئیڈا میں بیٹا ہی نکلا والد کا قاتل

گریٹر نوئیڈا میں دادری پولیس نے لوکیش بھاٹی نامی شخص کو گرفتار کیا ہے جو اپنے والد کا قاتل ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کیا ہے۔ One arrested for murder in Greater Noida

گریٹر نوئیڈا میں بیٹا ہی نکلا والد کا قاتل

author img

By

Published : Jan 30, 2022, 9:32 AM IST

ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے دادری کوتوالی علاقے کے پلَا گاؤں کے رہنے والے کسان بپت رام کو 26 جنوری کے روز اس کے بڑے بیٹے لوکیش بھاٹی نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ murder in property dispute in Noida

گریٹر نوئیڈا میں بیٹا ہی نکلا والد کا قاتل

بپت رام کی بیوی نے بھی بیٹے پر قتل کا الزام لگایا تھا۔ پولیس نے ملزم کو روپواس گول چکر سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزم سے سخت پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنے والد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ Son accused of murder in Greater Noida

اس کے بعد پولیس نے ملزم کی نشان دہی پر واردات میں استعمال ہونے والی سنٹرو کار سے کارتوس سمیت قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بپت رام کو 5 کروڑ روپے کا معاوضہ ملا تھا اور وہ گریٹر نوئیڈا کے ڈیلٹا سیکٹر میں مکان خرید کر رہ رہے تھے۔

واضح رہے کہ دادری پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے ملزم لوکیش بھاٹی نے 26 جنوری کو چتیہرا روڈ پر اپنے والد بپت رام کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ ڈیلٹا-1 میں اپنے دوسرے گھر جا رہے تھے۔

ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا امت کمار نے کہا کہ 'تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ بپت رام کے دو بیٹے ہیں جن میں لوکیش بھاٹی بڑا بیٹا اور دیا بھاٹی چھوٹا بیٹا ہے۔ بڑے بیٹے نے اپنے والد سے 15بیگھہ زمین اپنے نام کرنے کو کہا تھا، لیکن والد بپت رام نے زمین دینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ اس سے ناراض ہو کر دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور گاؤں میں ہی پنچایت کی گئی۔ پنچایت میں بھی دونوں باپ بیٹوں میں لڑائی ہوئی۔ پنچایت میں بھی والد نے بیٹے کی بات نہیں مانی تو بعد میں بیٹے نے اپنے والد کا قتل کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.