آفیشیل ترجمان نے منگل کو بتایا کہ 'وشن پور وشرام گاؤں میں واقع آئی ٹی آئی کو خراب کوالٹی کے کمپیوٹر، پرنٹر اور دیگر آلات فراہم کرنے والی کمپنی'تھری ناٹ انڈیا لمیٹیڈ' کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'انسٹی ٹیوٹ میں جدید تعلیم کے مقصدر سے 'بارڈر ائیریا ڈیولپمنٹ' کے تحت لاکھوں روپئے کے کمپیوٹر، پرنٹر اور دیگر آلات کی خریداری کی گئی تھی۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ادارے کو یہ آلات ملے ابھی تک ہفتے بھی نہیں گذرے تھے کہ سبھی خراب ہوگئے۔ شکایت ملنے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کرونا کرونیش نے تکنیکی ٹیم تشکیل دے کر ان آلات کی جانچ کرائی تو سبھی آلات معیار کے خلاف خراب کوالٹی کے پائے گئے۔'
ترجمان کے مطابق 'ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر انڈسٹرئیل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(آئی ٹی آئی) کے پرنسپل اے کے پانڈے کی تحریر پر کمپیوٹر آلات فراہم کرنے والے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔'