ETV Bharat / state

Communal Clash in UP مہوبہ: مورتی وسرجن کے دوران ہنگامہ، تین افراد گرفتار

ریاست اتر پردیش کے مہوبہ ضلع کے سری نگر تھانہ علاقے میں اس وقت کشیدگی اور تناو کا ماحول پیدا ہوگیا جب منگل کی شام دیوی درگا مورتی وسرجن جلوس کے دوران رنگ پھینکے جانے کی وجہ سے دو برادریوں میں جھڑپ ہوئی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 9:06 AM IST

Communal clash
Communal clash

مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے شری نگر علاقے میں منگل کو مورتیوں کے وسرجن جلوس میں رنگ غلال پھینکے جانے پر دو فریقین میں تنازع پیدا ہونے کے بعد جھڑپ ہوئی۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ستیم نے بتایا کہ نو روزہ درگا پوجا تقریب کے اختتام پر شری نگر قصبے میں مورتیوں کے وسرجن کے لئے شوبھا یاترا نکالی جارہی تھی۔ جس میں شامل افراد رنگ غلال اڑاتے ہوئے جشن منا رہے تھے۔ الزام ہے کہ بازار سے گزرتے وقت شوبھا یاترا میں شامل شرپسند عناصر نے بھورے سودا گر کی دوکان میں غلال پھینکا جو دوکان میں موجود خواتین پر گرا۔ اس بات پر دوکاندار اور جلوس میں شامل لوگوں کے درمیان تنازع ہوگیا۔ معاملے کے طول پکڑنے پر دونوں فریقین میں مارپیٹ بھی ہوئی۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ستیم نے بتایا کہ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ جھگڑے کو ختم کرتے ہوئے جلوس کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔ لیکن تبھی وہاں پہنچے ہندو وادی تنظیموں کے کچھ لیڈروں نے واقعہ پر اشتعال کا اظہار کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور انہیں جیل بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شوبھا یاترا راستے میں ہی روک دیا۔ اسے لے کر بجرنگ دل کے کارکنوں نے نعرے بازی کی۔تنازع کی وجہ سے قصبے میں تقریبا چار گھنٹے تک کشیدگی کا ماحول بنا رہا۔

مزید پڑھیں: راجستھان کے باران میں فرقہ وارانہ تصادم، کرفیو نافذ، انٹرنیٹ معطل

ستیم کے مطابق پولیس نے فی الحال امن و امان قائم کرنے کو قصبے کے بازار کو بند کرایا ہے اور دو کمپنی پی اے سی تعینات کر گشت شروع کرائی۔ معاملے میں مخصوص سماج کی دو خواتین سمیت آٹھ لوگوں کے خلاف فساد کرنے کے الزام میں آئی پی سی کی دفعات 147،323،504 اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں مقدمہ درج کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی پولیس کے ذریعہ تین ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ جس کے بعد مورتیوں کے وسرجن ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.